• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جون 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

چچا۔ بھتیجے کا قاتل کون ، گتھی سلجھانے میں 8 دن بعد بھی پولیس کے ہاتھ خالی، 17 فروری کو کھیسر ۔چندونا کے بیچ ریلوے ٹریک سے برآمد ہوئی تھی دونوں کی برہنہ لاشیں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 25, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

جالے، محمد رفیع ساگر : دربھنگہ۔سیتامڑھی ریل سیکشن پر جالے تھانہ کے کھیسر اور چندونا کے درمیان منما ٹپانی کے قریب ریلوے ٹریک سے برآمد پوپری سب ڈویزن کے گنگٹی گاوں کے چچا ۔بھتیجے کی قتل شدہ برہنہ لاشوں کی گتھی سلجھانے میں 8 دن گزر جانے کے باوجود جالے پولیس اب تک کسی خاص نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے۔ قاتل کون ہے؟ قتل کی وجہ کیا تھی؟ اور پولیس اس معمہ کو حل کرنے میں کیوں ناکام ہے؟ یہ وہ سوالات ہیں جو علاقے میں گردش کر رہے ہیں، لیکن ان کا کوئی واضح جواب سامنے نہیں آیا۔حالانکہ پولیس کی جانب سے کئی بار جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جا چکا ہے، کئی لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی، لیکن کوئی ٹھوس سراغ نہیں ملا۔ مقتولین کی بائک، موبائل اور کپڑے بھی غائب ہیں، جس کی وجہ سے تفتیش میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو گئی ہیں۔ پولیس موبائل لوکیشن اور کال ڈیٹیلز کی جانچ میں مصروف ہے، مگر اب تک کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی۔غور طلب ہو کہ 16 فروری کی رات 26 سالہ چاند بابو نداف اور بھتیجہ 19 سالہ ابران نداف 9 بجے گھر سے مداری پور کے لئے نکلے تھے جہاں چاند نداف کا سسرال ہے۔ رات دیر تک واپس نہ آنے پر جب اہل خانہ نے ان کے موبائل پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو کوئی جواب نہیں ملا۔ رات ساڑھے دس بجے ابران نداف نے اپنے والد کو فون کرکے گھر واپس آنے کی اطلاع دی، مگر وہ گھر نہیں پہنچا۔ اگلی صبح گاؤں کے ایک آٹو ڈرائیور نے اطلاع دی کہ جالے تھانہ حلقہ کے کھیسر اور چندونا کے درمیان ریلوے ٹریک پر دو لاشیں پڑی ہوئی ہیں۔ لاشوں کی حالت دیکھ کر یہ واضح تھا کہ قتل کے بعد انہیں ٹریک پر پھینکا گیا تھا۔پولیس کی ناکامی پر سوالات اٹھایا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ اگر یہ قتل ہے تو اب تک قاتلوں کا سراغ کیوں نہیں ملا؟مقتولین کے موبائل اور بائک کہاں گئے؟کیا یہ منصوبہ بند قتل تھا یا کوئی اور معاملہ ہے؟پولیس اب تک کسی نتیجے پر کیوں نہیں پہنچ پائی؟مقتولین کے اہل خانہ مسلسل انصاف کی اپیل کر رہے ہیں، لیکن پولیس کی سست روی پر وہ ناراض ہیں۔ مقامی لوگ بھی اس کیس میں تاخیر پر سوال اٹھا رہے ہیں اور تفتیش میں تیزی لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ علاقے میں خوف کا ماحول برقرار ہے اور لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر پولیس اب تک قاتلوں تک کیوں نہیں پہنچ پائی؟ایس ڈی پی او صدر سرکل 2 جیوتی کماری کا کہنا ہے کہ معاملے کی باریکی سے تفتیش کی جا رہی ہے اور جلد ہی مجرموں کو گرفتار کر لیا جائے گا، لیکن 8 دن گزرنے کے باوجود کسی بڑی کامیابی کا اعلان نہیں کیا جا سکا، جس سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist