
بہارشریف(محمد راشد عالم) نالندہ ضلع ہیڈکوارٹر بہارشریف سے بی جے پی کے ایم ایل اے ڈاکٹر سنیل کمار نے بدھ کے روز پٹنہ میں کابینہ کی توسیع کا پروگرام منایا ان کے حامی نتیش کمار کے آبائی ضلع کے بہارشریف حلقہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر سنیل کمار کو شامل کیا گیا۔رہائش گاہ پر عبیر گلالیاں لگاکر اور مٹھائیاں بانٹ کر جشن منایا گیا۔ڈاکٹر سنیل کمار نے وزیر کے طور پر حلف لیا۔اس دوران سابق میئر سدھیر کمار اور مقامی لوگوں نے کہاکہ وہ اس لمحے کا طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔وزیر بننے کے بعد توقع ہے کہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز ہو جائے گی۔جشن کے دوران لوگوں نے”ڈاکٹر سنیل کمار زندہ باد”کے نعرے لگائے اور ان کی کامیابیوں کی تعریف کی۔حامیوں کا کہنا ہے کہ ان کی قیادت میں خطے کی ترقی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے مزید ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی زیر صدارت کابینہ کی اس توسیع میں بی جے پی کوٹے کے کل سات ایم ایل اے نے وزیر کے طور پر حلف لیا جس میں ڈاکٹر سنیل کمار شامل ہے۔ڈاکٹر سنیل کمار ضلع نالندہ کے بہارشریف اسمبلی حلقہ سے پانچ بار ایم ایل اے منتخب ہو چکے ہیں۔ وہ 20 جنوری 1957 کو نالندہ میں پیدا ہوئے اور ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد انہوں نے 1995 میں سیاست میں قدم رکھا۔انہوں نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز 1995 میں سمتا پارٹی سے کیا لیکن پارٹی سے ٹکٹ نہ ملنے پر وہ آزاد امیدوار کے طور پر دو بار انتخابات لڑے اور دونوں بار ہار گئے لیکن پارٹی میں شامل ہونے سے پہلے وہ ڈاکٹر کے طور پر کام کر رہے تھے۔انہوں نے اپنے کیریئر میں تین بھوجپوری فلمیں بھی پروڈیوس کیں۔ڈاکٹر سنیل کمار نے 2005 اور 2010 میں جے ڈی یو کے ٹکٹ پر بہارشریف سے اسمبلی انتخابات جیتے تھے۔2013 میں وہ جے ڈی یو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے اور 2015 اور 2020 میں بی جے پی کے ٹکٹ پر دوبارہ ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ڈاکٹر سنیل کمار جو او بی سی(کوئیری/کشواہا) برادری سے آتے ہیں،اپنے علاقے میں مضبوط گرفت قائم کر لی ہے۔کابینہ کی اس توسیع سے بی جے پی نے بہار میں اپنے سیاسی مساوات کو مزید مضبوط کیا ہے۔











