
اورنگ آباد: گزشتہ ۲۵ فروری بروز منگل کے محکمہ کابینہ سیکریٹریٹ اردو ڈائریکٹوریٹ پٹنہ بہار کی ہدایت پر ضلع اردو سیل اورنگ آباد کی جانب سے ایک شاندار سیمینار و مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں سیمینار کی صدارت ایس سنہا کالج اورنگ آباد کے سبکدوش صدر شعبہ اردو الحاج پروفیسر ڈاکٹر سید محمد قاسم فریدی فرما رہے تھے جب کہ مشاعرے کی صدارت شہر اورنگ آباد کے کہنہ مشق استاد شاعر الحاج شبیر حسن خان شبیرؔ فرما رہے تھے۔اس تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ضلع اورنگ آباد کے ضلع مجیسٹریٹ شری کانت شاشتری(آی اے ایس)موجود تھے۔اردو زبان کے فروغ کے لئے ایک طرف جہاں حکومت مکمل طور پر نمایاں کردار ادا کر رہی ہے وہیں دوسری جانب کچھ کم ظرف اردو زبان کے تیئں غیر مناسب الفاظ کا استعمال کر کے اردو زبان کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم پوری دنیا اس بات سے واقف ہے کہ یہ زبان اسی ملک میں پھولی پھلی ہے اور پھلتی رہے گی۔اردو کے ایسے تقریبات کے انعقاد کے بعد اردو زبان کے فروغ کے حوالے سے ذہن میں یقینا غیر معمولی تصور ابھرتے ہیں ۔یہ بات دگر ہے کہ جن لوگوں نے اردو کی اہمیت کو نہ سمجھا نہ جانا وہ ایے اردو کو لے کر ایسے الفاظ کا استعمال کرتے ہیں جس سے اردو زبان کا تو بہر کیف کوئی نقصان نہیں البتہ خود ان کی شخصیت مجروح ہوتی ہے۔عہدِ حاضر کے چند منفی سوچ رکھنے والوں کے لئے ہی شاید کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ











