
پٹنہ ، 27 فروری 2025: وزیر اعلی جناب نتیش کمار نے آج بہار اسپیشل مسلح پولیس 5 کیمپس میں واقع میتھلیش اسٹیڈیم میں منعقدہ بہار پولیس ہفتہ -2025 کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
پروگرام کے آغاز میں ، وزیر اعلی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی ۔ وزیر اعلی کے سامنے اسپیشل ورک فورس بہار پٹنہ ، بہار ملٹری پولیس (گورکھا بٹالین) ، بہار اسپیشل آرمڈ پولیس ساسارام ، بہار اسپیشل سیلف رسپیکٹ آرمیڈ پولیس والمیکی نگر بگہا، بہار ملٹری پولیس -14 پٹنہ ، بہار ملٹری پولیس -7 کٹیہار ، بہار ملٹری پولیس -5 پٹنہ اور لیڈی کمانڈو سمیت کل 8 ٹکریوں نے مارچ پاسٹ کیا۔
پروگرام کے دوران وزیر اعلی نے بہادری کے لیے ضلع سمستی پور (تھانہ پٹوری ) کے مسٹر بھو لا سہنی ، کیمور ضلع(تھانہ چین پور) کے مسٹر بہاری یادو ، ،ویشالی ضلع (تھانہ سرائے )کے مسٹر وکرمجیت کمار،ضلع سیتا مڑھی (تھانہ بیرگنیا)کے مسٹر امت کمار چودھری کو شہری توصیف نامہ اور 10 ہزار روپے کا چیک دے کر اعزاز سے نوازا۔ساتھ ہی بہتر کام کے لیے صدرجمہوریہ کے ذریعہ خصوصی تمغہ سے سرفراز بہار صدرجمہوریہ مسلح پولیس کے جنرل ڈائرکٹر مسٹر امریندر کمار امبیڈکر ، صدرجمہوریہ اسپیشل سروس میڈل سے سرفراز
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس (ٹریننگ)مسز آر ملار وہجھی،صدرجمہوریہ اسپیشل سروس میڈل سے سرفرازریٹائرڈ پولیس انسپکٹر ،کرائم انوسٹیگیشن محکمہ بہار مسز سنیتا کماری ،پولیس انڈر انسپکٹر مسٹر رامانوج رام کووزیر اعلی نے اعزاز سے نوازا ۔ بہار پولیس ہفتہ -2025 کے دوران ، وزیر اعلی نے سائبر سیکیورٹی پر منعقد پیٹنگ مقابلے میں منتخب طلباء کو بھی اعزاز سے نوازا۔
تقریب میں ، وزیر اعلی کا ڈی جی پی مسٹر ونئے کمار نے پھولوں کا گچھا اور میمنٹو پیش کرکے استقبال کیا۔
وزیر اعلی نے بہار کے اسپیشل مسلح پولیس -05 کیمپس میں ملٹی کمپلیکس انڈور اسٹیڈیم اور جم بھون کا ریمورٹ کے توسط سے افتتاح کرکے نئی تعمیر شدہ عمارت کا معائنہ کیا۔
اس موقعہ پروزیر تعلیم مسٹر سنیل کمار ، وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار ، چیف سکریٹری مسٹر امرت لال مینا ، ڈی جی پی مسٹر ونئے کمار ، محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر اروند کمار چودھری ، ڈائریکٹر جنرل وچیئر مین ومینجگ ڈائرکٹر بہار پولیس عمارت تعمیرات کارپوریشن مسٹر الوک راج ، وزیر اعلی کے سیکریٹری مسٹر انوپم کمار،سمیت سینئر پولیس افسران اور پولیس اہلکار موجود تھے۔











