
ارریہ، ( مشتاق احمد صدیقی ) پنشنرز کے زیرِ اہتمام پنشنر بھون میں ایک عظیم الشان تہنیتی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ارریہ ضلع کے ایڈیشنل کلیکٹر شری راج موہن جھا شریک ہوئے۔ اس پرمسرت موقع پر ارریہ کی خیرسگالی اور دیگر سماجی ہم آہنگی کے لئے پیش پیش رہنے والی معروف تنظیم”سدبھاؤنا منچ” ارریہ کے پانچ سینئر اور فعال اراکین کی پنشنرز کی جانب سے شری راج موہن اے ڈی ارریہ کے مبارک ہاتھوں سے شال پوشی کرکے اعزاز سے نوازے گئے۔ موقع پر پنشنرز کے اہم ستون اور ماہر تعلیم الحاج ماسٹر محمد محسن نے کہا کہ سدبھاؤنا منچ کےاراکین روز اول سے ہی ارریہ ضلع ہیڈکوارٹر کے سماج میں باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارہ کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہویے آرہے ہیں، جب بھی بد عناصروں کی جانب سے شہر کی امن وآشتی کو بگاڑنے کی سازش کی گئی، سدبھاؤنا منچ ان کی سازشوں کو ناکام کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔ پینشنرز سماج کی جانب سے سد بھاؤنا منچ کے جوافراد اعزاز سے نوازے گئے ان میں ایڈوکیٹ ڈاکٹر شیام لال یادو، شری نیرالزماں، ریٹائرڈ پروفیسر، ایڈوکیٹ شری دیویندر مشرا، شری ستیندر شرن کھیل پریمی، شری شمس اعظم سماجی کارکن اور دیگر ممبران کے نام شامل ہیں۔ وہیں دوسری طرف سے پنشنر بھون ارریہ ہی میں ضلع کے بزرگ پنشن ہولڈرز، جن کی عمر ستر سے اوپر تھی، کو SBI بینک کے ذریعہ بوکے اور مذہبی کتابیں دے کر اورشال پوشی کر کے اعزازی تقریب کے مہمان خصوصی اور ارریہ کے ایے ڈی ایم شری راج موہن جھا کے مبارک ہاتھوں اعزاز بخشا گیا، جن 16 افراد کو اعزاز سے نوازا گیا ان میں سید سعید، معین الدین، صابر احمد، ستیہ نارائن، ستیہ نارائن سین گپتا، رامیشور، محمد، رئیس احمد، عاسمہ چٹرجی، سید شمیم انور، موہن سنگھ، محمد مشتاق،ہاشم عطا، شمیم ظفر، نورالحسن وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ موقع پر مہمانِ خصوصی اور ارریہ ضلع کے اے ڈی ایم راج موہن جھا نے کہا کہ آپ لوگوں نے اپنی سروس کے درمیان جو خدمات انجام دیا ہے، امید کرتے ہیں کہ باقی زندگی میں بھی آپ حضرات اپنے خاندان، معاشرے اور ملک کے لیے بہتر خدمات انجام دیتے رہیں گے اور آپ لوگوں کی خدمات کی مدت کاتجربہ نئے لوگوں کے لیے ایک تحریک ہوگی، اوپر والا آپ سب کو لمبی عمر دے اس کی دعاء کرتا ہوں۔ اس اعزازی تقریب کی صدارت پنشنر الحاج ماسٹر محمد محسن نے کی جبکہ شہر کے معززین اور سماجی کارکنان بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔











