• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 5, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

دوشیزہ پرایسڈ حملہ

(سید مجاہد حسین)

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 18, 2022
0 0
A A
دوشیزہ پرایسڈ حملہ
Share on FacebookShare on Twitter

14 دسمبر کو دہلی کے دوارکا میں ایک لڑکے نے 17 سالہ اسکول کی طالبہ پر تیزاب پھینک دیا تھا جس کے نتیجے میں اس کی دونوں آنکھوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ،اب متاثرہ اسپتال میں داخل ہے اور اس کا صفدر جنگ ہسپتال میں علاج چل رہا ہے، بتایا جاتا ہے کہ لڑکی کا چہرہ سات سے آٹھ فیصد جھلس گیا ہے اور اس کی آنکھیں بھی سخت متاثر ہوئی ہیں ۔بتایا جاتا ہے کہ نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) نے جمعہ کو دہلی حکومت اور شہر کے پولیس کمشنر کو تیزاب پھینکے جانے پر نوٹس جاری کیا ہے ۔وہیں اس واقعہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے کمیشن نے اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹیز کے ممبر سکریٹری کو بھی نوٹس بھیجا، اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ رپورٹ شدہ واقعہ متاثرہ کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سنگین مسائل کو جنم دیتا ہے۔یقینا یہ واقعہ نہایت سنگین اور جھنجوڑنے والا ہے جو دہلی میں خواتین کے تحفظ ان کے خلاف سنگین اور بے خوف جرائم کے چلن کو بیاں کرتا ہے، تو دوسری طرف انتظامیہ اور سسٹم پربھی کئی سوال کھڑے کرتا ہے ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اس معاملے میں دہلی حکومت کو نوٹس کیوں بھیجا گیا ،سمجھ سے باہر ہے۔سوال یہ بھی ہے کہ اس اان لائن کمپنی کو نوٹس بھیجا جانا بھی عقل سے باہر کی بات ہے ،جبکہ اصل نوٹس دہلی پولس کو بھیجا جانا چاہئے جو کہ سنگین واقعات کے وقع پذیر ہونے کی اصل ذمہ دار سمجھی جاتی ہے ۔سوال یہ نہیں ہے کہ ملزم نے تیزاب آن لائن خریدا یا کہیں اور سے لایا ،بلکہ سوال یہ ہے کہ ان میں بے راہ روی اور ان میں قانون کا کوئی خوف کیوں نہیں ہے ؟۔اگر پولس ان اوقات میں جب سڑکیں ویران رہتی ہیں یا اامدو رفت کم رہتی ہے پولس کی گشت ضروری ہوتی ہے ،لیکن بعض جگہ اس میں لاپر وائی دیکھی جاتی ہے اور بدنام علاقوں سے لڑکیا جان ہتھیلی پر لیکر گزرتی ہیں۔حالانکہ اس طرح کے واقعات میں سخت قانون بننے کے بعد کمی آئی ہے لیکن مکمل طور سے ختم نہیں ہوئے ،خواتین آج بھی اتنا محفوظ نہیں ہیں جس طرح دعوے کئے جاتے ہیں ۔لڑکیوں کاگھروں سے باہر نکلنا غیر محفوظ ہوتا جارہا ہے ۔یک طرفہ پیار و محبت کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس میں ناکامی کے بعد سنگین قسم جرائم کا ارتکاب کا جنم لینا اب عام بات ہو گئی ہے ۔اس طرح کے واقعہ بے حد ڈرانے والے ہیں ،حالانکہ تین لڑکوں کو پولس نے گرفتار کیاہے لیکن ابھی اس پر اطمینان ظاہر نہیں کیا جاسکتا۔اس لئے اب مسلہ متاثرہ کی باقی کی زندگی کا ہے کہ وہ کیسے اسے گزار پائے گی ۔اس کی دونوں آنکھیں جزوی طور سے متاثر ہوئیں ہیں جس کی وجہ سے کسی کام کے قابل نہیں رہ گئی۔ متاثرہ ایک معمولی گھرانے سے تعلق رکھتی ہے ۔اس کے والد ربڑ سٹیمپ کا کاروبار کرتے ہیں اور پراپرٹی ڈیلر بھی ہیں، جبکہ اس کی ماں گھریلو ملازمہ ہے۔ وہ تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں، جن میں ایک 12 سالہ بہن اور ایک سات سالہ بھائی شامل ہیں۔حقوق انسانی کمیشن کا اس پر اظہار افسوس بجا ہے ، شہر کے مانیٹرنگ سسٹم پر سوال اٹھانا غلط نہیں ہے۔اس کے مطابق ’یہ واقعی بہت پریشان کن ہے کہ فوجداری قوانین میں متعدد ترامیم اور حکام کی جانب سے تیزاب یاکیمیکل کی فروخت پر پابندی لگانے کیلئے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے باوجود ، حملہ آور آسانی سے تیزاب حاصل کر رہے ہیں چاہے وہ آف لائن کے ذریعے ہو یا آن لائن، ایسا لگتا ہے کہ زمینی سطح پر کچھ زیادہ نہیں بدلا ہے۔ یہ واقعہ صریح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ انتظامیہ کے پاس تیزاب یا مختلف اقسام کے تیزاب کی فروخت کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی باقاعدہ نگرانی کا نظام موجود نہیں ہے۔اس میں شک نہیں کہ ایسا نظام بننا چاہئے کہ عام انسان تیزاب جیسا کیمیکل آسانی سے حاصل نہ کرسکے۔اب اس میں کمپنی کا کیا قصور کہ اسے نوٹس جاری کیا جائے ۔یہ ٹھیک ویسا ہی ہے کہ کوئی ایک بلیڈ خریدے اور اس سے اپنی کوئی رگ کاٹ کر خود کشی کرلے ،بعد میں بلیڈ تیار کرنے والی کمپنی کے خلاف نوٹس جاری کردی جائے؟یہ بھی دھیان میں رہنا چاہئے کہ دہلی پولس دہلی حکومت کے ماتحت نہیں ہے بلکہ وہ مرکز کے ماتحت کام کر تی ہے ۔ دہلی کے چیف سیکریٹری یا فلپ کارڈ کمپنی کے بجائے ،اس میں سیدھے طور سے قانونی نظم نسق کو دیکھنے والے ادارے یعنی پولس کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کتنا چاق و چوبند رہتی ہے اور جرم کو روکنے میں یا اس کا خوف بٹھانے میں اپنا ہم رول کیسے ادا کرتی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ ملزم نے جرائم کا ویڈیو دیکھ کر اس جرم کو انجام دیاہے ،اس لئے یہ واضح ہوجاتاہے کہ برائی کی جڑ وہاں ہے جہاں شاید این ایچ آر سی کی نگاہ نہیں پہنچ پارہی ہے! ۔ہمارے سماج میں جرم اور برائیوں کے پھیلنے کی بڑی وجوہات میںسے ایک انٹرنیٹ اور ٹیلی ویژن کا استعمال ہے جس نے سماج و معاشر ے کی تہذیب کو ختم کرکے رکھ دیا ہے بلکہ آداب و سلیقہ چھین بھی لیاہے وہیںجرائم اور فحاشی کو جنم دیاہے ۔اگر نوجوانوں کو انٹرنیٹ کی پہنچ سے روک لیا جائے تو برائیاں اور جرم خود بخود پھیلنے سے رک جائیں گی ۔کیا قومی حقوق انسانی کمیشن اس سمت میں کچھ غور خوض کرے گا یا کچھ سوچے گا؟

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist