
بہارشریف(محمد راشد عالم) نالندہ ضلع کے راجگیر تھانہ علاقہ کے قلعہ گراؤنڈ کے قریب جمعرات کی دیر شام ایک المناک سڑک حادثہ میں شوہر کی موت ہو گئی جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی۔متوفی کی شناخت سریندر ٹھاکر کے طور پر کی گئی ہے جو سیلاؤ تھانہ علاقہ کے کڑاہ گاؤں کا رہائشی ہے۔ان کی اہلیہ راجمنی دیوی شدید زخمی ہیں اور ان کا علاج چل رہا ہے خاندان والوں نے بتایا کہ جمعرات کی شام یہ راجگیر برہما کنڈ میں نہانے کے لیے ای-رکشا سے نکلا تھا۔جب ان کا رکشہ قلعہ میدان کے قریب پہنچا تو ایک تیز رفتار اسکارپیو نے اسے زور سے ٹکر مار دی۔تصادم اتنا شدید تھا کہ ای رکشا الٹ گیا اور دونوں سڑک پر گر گیا،حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے زخمیوں کو فوری طور پر راجگیر ہسپتال پہنچایا،جہاں ڈاکٹروں نے دیکھتے ہی سریندر ٹھاکر کو مردہ قرار دے دیا۔ان کی بیوی راجمنی دیوی کی حالت تشویشناک ہے اور ان کا علاج جاری ہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی راجگیر تھانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔راجگیر تھانہ صدر رمن کمار نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔گاڑی کی شناخت کی جا رہی ہے اس حادثہ سے اہل خانہ میں غم کا ماحول ہے۔گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہوگیا ہے اور گاؤں میں بھی سوگ کی لہر ہے۔











