بہارشریف(محمد راشد عالم) نالندہ ضلع کے سیلاؤ تھانہ علاقے کے پاتھلہ ٹیلہ گاؤں میں ایک ہوم گارڈ جوان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔متوفی بلیشور یادو کا ایک 57 سالہ بیٹا گیرانی پرساد ہے وہ بہارشریف میں اے ڈی جے 10 میں ہوم گارڈ کے طور پر تعینات تھا،کنبہ کے افراد نے بتایا کہ وہ جمعرات کو چھٹی لے کر راشن لینے گھر آیا تھا۔رات گئے ان کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر اہل خانہ اسے علاج کے لیے ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ سیلاؤ تھانہ صدر عرفان خان نے بتایا کہ اہل خانہ کہہ رہے ہیں کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کروا کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔











