• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جون 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

قرآن کے اصل مفاہیم کو بہتر انداز میں سمجھنے کے لیے حفاظ کرام کو عربی زبان پر مہارت رکھنی ہوگی

دوگھرا میں اعزازی نشست برائے علماء و حفاظ کرام سے مولانا اسرار احمد شگفتہ کا خطاب،مولانا نسیم سالک کی علمی و اصلاحی خدمات کو سراہا گیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 1, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

جالے، محمد رفیع ساگر: مقامی بلاک کے دوگھرا کے کنیا مکتب کے احاطے میں علماء و حفاظ کرام کے اعزاز میں ایک خصوصی نشست کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں معزز علمائے کرام اور دانشورانِ ملت نے شرکت کی۔ اس نشست کی صدارت مولانا محمد نسیم سالک قاسمی نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض مولانا ارشد فیضی قاسمی، ڈائریکٹر اسلامک مشن اسکول جالے نے انجام دیے۔نشست سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اسرار احمد شگفتہ، سابق پرنسپل مدرسہ قاسم العلوم حسینیہ دوگھرا، نے کہا کہ حفاظِ کرام کو عربی زبان اور دینی علوم کی مکمل تعلیم حاصل کرنی چاہیے تاکہ وہ قرآن کے اصل مفاہیم کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کچھ مخصوص گروہ قرآن کی علوم کو محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو ایک گہری سازش ہے۔مولانا وصی احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کی صحیح تفہیم اور اس کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ضروری ہے کہ حفاظِ کرام عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی علوم میں بھی مہارت حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ حافظ قرآن صرف قرآن یاد کرنے والا نہ ہو، بلکہ وہ ایک باعمل مسلمان اور معاشرے کے لیے ایک رہنما بھی ہونا چاہیے۔صدر مجلس مولانا محمد نسیم سالک قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ دینی و عصری علوم کے امتزاج سے ہی ایک متوازن اور کامیاب سماج تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حفاظِ کرام کی خدمات کسی بھی معاشرے کے لیے باعثِ افتخار ہیں اور انہیں مزید علمی و فکری ترقی کی راہ پر گامزن ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مدارس اور عصری اداروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ نسلِ نو کو متوازن اور کارآمد تعلیم فراہم کی جا سکے۔اس نشست میں مولانا نعیم الدین، ماسٹر مفید عالم، سابق مکھیا سرفراز احمد، ماسٹر ممتاز عنبر، ابو طالب، ظہیر احمد عرف ڈاکٹر جوہی، مرزا جہانگیر بیگ، حافظ حفظ الرحمن، مولانا آفتاب عالم، انجینئر حماد صدیقی، مولانا یونس قاسمی اور مختار انصاری نے بھی خطاب کیا اور دینی و تعلیمی بیداری کی ضرورت پر زور دیا۔پروگرام کے دوران علماء کرام نے اس تاریخی نشست کے انعقاد پر صدرِ اجلاس مولانا محمد نسیم سالک قاسمی کی بھرپور ستائش کی اور ان کی علمی و اصلاحی خدمات کو سراہا۔ مقررین نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام نہ صرف علماء اور حفاظ کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوتے ہیں بلکہ ملت کے نوجوانوں میں دینی شعور اجاگر کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔اس موقع پر 16 حفاظ کرام کو اعزازی شیلڈ اور تحائف سے نوازا گیا، جس سے ان کے والدین اور اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔پروگرام میں نعتیہ کلام پیش کرکے مذکر کمال نے روحانی ماحول پیدا کر دیا، جس سے حاضرین کافی متاثر ہوئے۔اس موقع پر مولانا نسیم سالک قاسمی کے والد محترم حاجی ابوالکلام اور بھائی جسیم احمد کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔پروگرام میں سابق سرپنچ ذوالفقار احمد، اصغر علی نیتا ، ماسٹر شمس الضحی جوہی ،مولانا فیض الرحمن، حافظ اختر، مولانا مطیع الرحمن ،مولانا بہاء الدین، ڈاکٹر بدرالدجی بدر، ماسٹر علاء الدین، ظفر عالم عرف چھوٹے بھی شریک تھے، جنہوں نے نشست کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اسے ملت کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔یہ نشست دینی و تعلیمی بیداری کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی، جس میں علمائے کرام نے قوم کے نونہالوں کے لیے رہنمائی کا فریضہ انجام دیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist