نئی دہلی :اروناچل پردیش کے توانگ میںبھارتی فوجیوں کے چینی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کی خبروں کے درمیان،عام آدمی پارٹی کے کنوینر و وزیر اعلی دہلی اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ ہماری فوج کے جوان ملک کا فخر ہیں۔انہوںنے عوام سے چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چینی مصنوعات نہیں بلکہ دیسی مصنوعات خریدیں گے چاہے اس کی قیمت چینی مصنوعات سے دوگنی ہو۔












