
ارریہ، (مشتاق احمد صدیقی) سائنس ڈے کے موقع پر جمعہ کو ارریہ ہیڈ کوارٹر میں واقع مختلف تعلیمی اداروں میں بچوں کے تیار کردہ سائنس کی نمائش اور سائنس پر مبنی پراجیکٹس کی نمائش کی گئی۔ گرلز آئیڈیل اکیڈمی آزاد نگر اور کریا ٹیو پبلک اسکول اسلام نگر میں سائنس ڈے بڑی دھوم دھام سے منایا گیا اس موقع پر کریاٹیو پبلک اسکول، گرلز آئیڈیل اکیڈمی اور اسٹار پبلک اسکول کے بچوں نے سولر سسٹم، آلودگی، رابرٹ، تھری ڈی ہولیجن، ونڈ ایفیکٹ، ڈرپ ایریگیشن، موڈرن سٹی، موڈرن سٹی، الیکٹرک اور موڈرن کے مختلف موضوعات میں حصہ لیا۔ اپنے طور پر الیکٹرک پراڈکٹس، اسمارٹ ہاؤس، گلوبل وارمنگ، ہائیڈرو الیکٹرک، ہائیڈرو جے سی بی، ویسٹ مینجمنٹ اور مختلف سائنسی ایجادات پر پراجیکٹس بنا کر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پروفیسر محمد اعلی مختور مجیب، احسن رضا اور سرور عالم نے کہا کہ سائنس ڈے کے موقع پر سی وی رمن نے روشنی بکھیرنے کے ذریعے دنیا کو اپنا اثر دکھایا جس کے لیے انہیں 1931 میں نوبل انعام سے نوازا گیا۔ گرلز آئیڈیل اکیڈمی میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ارریہ کے ایس ڈی او بچوں کے پروجیکٹز کو قریب سے دیکھا اور بچوں کی بہتر کارکردگی کو سراہا اس موقع پر گرلز آئیڈیل اکیڈمی کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد اعلی مختور مجیب نے انہیں بوکے دیکر ان کا شاندار استقبال کیا اور ساتھ ساتھ ان کی شال پوشی کرکے انہیں اعزاز سے نوازا۔ اس کے علاوہ سی بی ایس ای سے افیلیٹیڈ ادارہ جونیئر اور سینیئر السبیل اکیڈمی، ماڈل پبلک اسکول، الامین اسکول، وزڈم پبلک اسکول سیسونا، روز ویلی اسکول کے علاوہ دیگر کئی اسکولوں نے بھی اس موقع پر سب ڈویژنل آفیسر انیکیت کمار، محکمہ تعلیم کے افسران، ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالقدوس، محمد نیر عالم، افسانہ حسن وغیرہ نے بطور مہمان شرکت کیں ۔











