
بہارشریف(محمد راشد عالم) نتیش کمار کے 74ویں یوم پیدائش کے موقع پر بہارشریف شہر کے بڑی درگاہ محلہ میں واقع حضرت مخدوم جہاں کے آستانے پر بہارشریف میونسپل کارپوریشن کے سابق ڈپٹی میئر اور جے ڈی یو کے سٹی صدر ندیم ظفر عرف گلریز انصاری نے گلہائے عقیدت کے ساتھ حاضری دی اور آستانے پر چادر پوشی کی اور بہار کے وزیر اعلیٰ کم جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار کی لمبی عمر اور بہتر صحت اور بہار کی ترقی کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی،امن و سکون،خوشحالی کے لیے دعائیں کی۔اس موقع پر ندیم ظفر عرف گلریز انصاری نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نتیش کمار کی عمر دراز کرے اور بہار جس رفتار سے ترقی کر رہا ہے اس میں ہمیشہ اضافہ ہوتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کی قیادت میں بہار نے جس طرح کی ترقی حاصل کی ہے وہ قابل فخر اور قابل تعریف کی مستحق ہے۔اس موقع پر انہوں نے بہار کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں ترقی،امن وامان،بھائی چارہ اور خوشحالی کی دعائیں کی۔اس موقع پر درجنوں سے زائد کارکنان موجود تھے۔











