
پٹنہ ، 03 مارچ 2025 آج ، بہار کے وزیر خزانہ جناب سمراٹ چودھری کے ذریعہ بہار اسمبلی میں پیش کردہ بہار کے مالی بجٹ 2025-26 پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ، وزیر اعلی جناب نیتیش کمار نے کہا کہ بہار کے اس بجٹ میں ، کسانوں ، کاروباری افراد ، نوجوانوں اور خواتین سمیت سماج کے ہر طبقے کے لوگوں کاخیال رکھا گیا ہے۔ اس سال ، بہار کابجٹ 3 لاکھ 17 ہزار کروڑ روپے کا ہے۔ بہار کی شرح نمو 14.5 فیصد رہی ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ پیش کردہ بہار بجٹ (2025-26) انصاف کے ساتھ ترقی کے ہمارے عزم کو تقویت بخشے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ ریاستی حکومت اپنے مالی وسائل کے مناسب انتظام کے ساتھ بہار کی معاشی ترقی کو رفتاردے گی۔ سڑکوں کو وسیع کرکے ٹریفک کی سہولت میں بہتری آئے گی۔ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔ ہم سرکاری ملازمتوں کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پابند عہد ہیں ، اس کے لئے ، مالی وسائل کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ تعلیم ، صحت اور زراعت میں ہماری کوششوں کی وجہ سے ہونے والی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے اس بجٹ میں خصوصی التزامات رکھے گیے ہیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ بہار بجٹ26 -2025 معیشت کو شامل کرنے اور ماحولیاتی طور پر دوستانہ بنانے کے لئے ایک بہت اہم کردار ادا کرے گا ، جہاں ایک طرف ہر ضلع کو 4 لین سڑکوں سے منسلک کیا جائے گا ، جبکہ ریاست کے لوگوں کو سستے اور قابل رسائی ہوائی خدمات کی فراہمی کے لئے بجٹ میں بہت سارے التزامات رکھے گیے ہیں۔ مختلف اضلاع میں میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں کا قیام ریاست کے صحت کے شعبے میں کوالٹی بہتری لائے گا۔ ریاستی حکومت ہمیشہ نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے تیار رہی ہے اور اس بجٹ نے بہت ساری نئی پالیسیوں کے ساتھ پالیسی کی بڑی اور اہم اصلاحات کی ہیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ مجموعی طور پر اس بجٹ میں کسانوں ، کاروباری افراد ، نوجوانوں اور خواتین سمیت ہرطبقہ کے لوگوں کا خیال رکھا گیا ہے۔ یہ ایک مکمل جامع اور ترقیاتی بجٹ ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ بہار کو 23 جولائی 2024 کو مرکز میں ایک نئی حکومت کے قیام کے بعد پیش کردہ بجٹ میں خصوصی مالی مدد دی گئی تھی۔ ایک بار پھر ، 01 فروری 2025 کو ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ مرکزی بجٹ 2025 میں
بہار کی مختلف ترقیاتی اسکیموں اور بہار کے لوگوں کے مفاد کا خاص خیال رکھاگیا ہے۔ اس کے لئے معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ۔ مرکزی حکومت کی اس مدد اور ریاستی حکومت کی اس کے بجٹ کے التزامات سے بہار کی ترقی کو مزید تقویت ملے گی اور بہار نئی بلندیوں کو حاصل کرے گا۔











