
بہارشریف(محمد راشد عالم) نالندہ ضلع ہیڈکوارٹر بہارشریف شہر کے خندق پر سکونت روڈ واقع سینٹ زیویئر گرلز اسکول میں 8ویں سالانہ یوم تاسیس کی تقریبات کا انعقاد بڑے ہی شان شوکت کے ساتھ کیا گیا۔پروگرام کا آغاز سب سے پہلے ضلع کھیل افیسر سالنی پرکاس،اس کو سکریٹری پنکج کمار اور ڈائریکٹر خوشبو کماری نے مشترکہ طور پرشمع روشن کر کیا گیا۔اس موقع پر طلباء نے مختلف ثقافتی پروگراموں میں حصہ لیا اور اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ پیش کیا،اسکول کے طلباء نے مہمان خصوصی ضلع کھیل آفیسر شالنی پرکاش نے طلباء سے خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کا ہونا بھی نہایت ضرور ہے اس لیے کہ تعلیم کا ہی ایک حصہ کھیل ہے اور کھیل سے جس میں اور دماغ تر و تازہ رہتا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر خوشبو سنگھ اور سکریٹری پنکج کمار نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن طلباء کی محنت اور صلاحیتوں کو پہچاننے کا موقع ہے۔مہمان خصوصی شالینی پرکاش نے طلباء کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے سخت محنت کرنے اور کبھی ہمت نہ ہارنے کی ترغیب دی۔طلباء نے مختلف ثقافتی پروگراموں میں حصہ لیا جن میں رقص،موسیقی اور ڈرامہ شامل تھا۔طلباء کی رائے ہے کہ ہم اس دن کو ہمارے لئے خصوصی طور پر منا سکتے ہیں اور اس دن کے بارے میں ہمارے لئے خصوصی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔”میں اس دن کو کبھی نہیں بھول سکتا،کیونکہ یہ میرے لیے بہت یادگار ہے۔”اس موقع پر انیشا بھارتی،راگنی رنجن۔تقریب کے منتظمین کے بارے میں ڈائریکٹر خوشبو سنگھ اور پنکج کمار نے تقریب کے انعقاد پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دی اور تقریب کے انعقاد میں اہم کردار ادا کرنے پر اساتذہ اور عملہ کا دل کی عقیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔











