پٹنہ 07 مارچ 2025:- وزیر اعلی جناب نیتیش کمار نے جے ڈی یو کے سابق رکن قانون ساز کونسل ادے کانت چودھری کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ ایک ماہر سیاستدان اور مشہور سماجی کارکن ہیں۔ ان کے انتقال سے سیاسی اور سماجی حلقوں میں ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
وزیر اعلی نے ان روح کے دائمی سکون اور غم کی اس گھڑی میں انکے اہل خانہ کو صبر کی قوت دینے کی خدا سے دعا کی ہے۔











