
بہارشریف(محمد راشد عالم) مسلمانوں کا مقدس ترین مہینہ رمضان المبارک شروع ہو گیا ہے جس کی7 مارچ کو پہلی جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو مسجدوں میں نمازیوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ماہ رمضان المبارک کی پہلی عشرہ کا جمعہ تھا۔بہارشریف شہر کی جامع مسجد پل پر اور شاہی مسجد مرار پور بھراؤ پر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے 11 بجے سے پہلے ہی لوگ پہنچنا شروع ہو گیا اور ساڑھے 12 بجے تک مسجد کا پورا علاقہ نمازیوں سے بھر گیا،اس کے بعد آنے والے نمازی اپنے ہاتھ میں چٹائیاں لے کر آئے اور اس دوران جہاں کہیں جگہ ملی،وہاں نماز ادا کی۔شہر کی پکا تالاب شاہی مسجد کے علاوہ بڑی درگاہ،خانقاہ،کہنہ سرائے،گگن دیوان،کاشی تکیہ،بارہ داری،بیگن آباد،چھجو محلہ،عماد پور،محل پار،سوہ سرائے،سیلاؤ،حیدر گنج کڑاہ،گیریک،راجگیر،اسلام پور،اکنگر سرائے،ہلسا،استھانواں،دیسنہ،مافی،جانا،اوگانواں کے علاوہ ضلع کے سبھی مسجدوں،خانقاہوں میں رمضان المبارک کی پہلی جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔لوگ مسجد پہنچکر قران پاک کی تلاوت،نفل،تسبیح اور ذکر و اذکار میں مصروف تھے۔کلام پاک کی تلاوت سے مسجد گونج رہی تھی۔اس موقع پر نمازیوں کا زبردست ہجوم دیکھنے میں آیا۔جبکہ مسجد کے اندر لوگ اپنی۔اپنی ذکر و اذکار اور نمازوں میں مصروف رہے۔اس موقع پر ائمہ کی جانب سے رمضان کی فضیلت اس کی اہمیت اور برکت،رحمت،مغفرت اور جہنم سے نجات کے علاوہ خصوصی طور پر رمضان المبارک کے پہلے عشرہ جو رحمت کا ہے اس پر تفصیل سے نمازیوں کی درمیان خطاب کیا۔











