جالے: بہیڑہ تھانہ علاقے میں ایک المناک سڑک حادثے میں ماں اور اس کے کمسن بچے کی موت ہو گئی۔ واقعہ بہیڑا تھانہ علاقے کے دھیرو ہنومان مندر کے قریب پیش آیا، جہاں ایک بے قابو ٹرک نے 22 سالہ خاتون اور اس کے پانچ ماہ کے شیر خوار بچے کو کچل دیا۔حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے ماں اور بچے کو اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد مشتعل مقامی لوگوں نے ٹرک کو جینتی پور میں روک کر پکڑ لیا اور احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو جام کر دیا۔مرنے والی خاتون کی شناخت سدھا دیوی زوجہ راج کشور سہنی کے طور پر ہوئی ہے، جو جینتی پور گاؤں کے سہنی ٹولا کی رہائشی تھیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش میں مصروف ہو گئی۔مظاہرین نے حکومت سے معاوضے کی مانگ کی، جبکہ ایس ڈی پی او آشو توش کمار موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے اور سڑک سے جام ہٹانے میں لگے رہے۔











