
پٹنہ ، 08 مارچ 2025:- وزیر اعلی جناب نیتیش کمار نے آج والمیکی مہوتسو – 2025 کا شمع روشن کرکے افتتاح کیا۔
مغربی چمپارن کے ڈی ایم مسٹر دنیش کمار رائے نے شال اور مومینٹو پیش کرکے وزیر اعلی کا خیر مقدم کیا۔
شمع روشن کرنے کے بعد مقامی فنکاروں نے بہار گیت پیش کیا۔ اس کے بعد مہاریشی والمیکی اور والمیکی نگر کا مختصر تعارف ایک مختصر فلم میں پیش گیا۔
پروگرام کے آغاز میں ایم ایل اے مسٹر ونئے بہاری اور گلوکارہ فنکار محترمہ انوپما یادو نے گیت پیش کیا۔
اس موقع پر ، آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر مسٹر وجے کمار چودھری ، مویشی اور ماہی وسائل کی وزیر مسز رینو دیوی ، ایس سی ، ایس ٹی فلاح کے وزیر اور مغربی چمپارن کے انچارج وزیر جناب جنک رام ، فن و ثقافت اور یوتھ محکمہ کے وزیر جناب موتی لال پرساد رکن پارلیمنٹ جناب سنیل کمار، رکن اسمبلی دھریندر پرتاپ سنگھ عرف رنکو سنگھ ، ایم ایل اے جناب ونئے بہاری ، ایم ایل اے مسز بھاگیرتھی دیوی ، ایم ایل اے جباب اوما کانت سنگھ، رکن قانون ساز کونسل جباب بھیشم سہنی،رکن قانون ساز کونسل جناب سوربھ کمار ، وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، وزیر اعلی کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ ، ڈی ایم مغربی چمپارن مسٹر دنیش کمار رائے ، ایس پی بگہا مسٹر سوشانت سروج ، اور دیگر معززافرد موجود تھے۔











