
پٹنہ، 08 مارچ 2025:- وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج نالندہ ضلع کے راجگیرجے پرکاش پارک میںسمراٹ جرا سنگھ میموریل کی نقاب کشائی کی۔ عظیم سمراٹ جراسنگھ کا یہ 21 فٹ اونچا علامتی مجسمہ ہے۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے سمراٹ جراسنگھ کے مجسمے پر گلپوشی کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے سمراٹ جرا سنگھ کی زندگی پرتعمیر دیواروں، جرا سنگھ معلوماتی سینٹر اوراحاطہ کے پانی کے تحفظ کے ڈھانچے کا مشاہدہ کیا۔ جے پرکاش پارک احاطہ کا معائنہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پورے احاطہ کا منٹننس مناسب طریقے سے رکھیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راجگیر سے ہمارا قدیم رشتہ ہے۔ ہم بچپن سے یہاں آتے ہیں۔ بہار کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سال 2009 میں ہم نے راجگیر میں 7 دن قیام کیا اور یہاں کے تمام اہم مقامات کو جاکر دیکھا۔ اس کے بعد راجگیر کے تمام تاریخی اور مذہبی مقامات کو ترقی دی گئی لیکن سمراٹ جرا سنگھ کے اکھاڑے کی حالت بہتر نہیں کرپائے ،کیونکہ اس جگہ پر آثار قدیمہ کے سروے آف انڈیا کے تحت پابندی ہے۔ ہم سمراٹ جراسنگھ کے اکھاڑہ کو ڈیولپ کرنا چاہتے تھے لیکن ممنوعہ علاقہ ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوسکا، اس لیے جرا دیوی مندر اور جے پی پارک کے پاس جراسنگھ میموریل بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور 27 نومبر 2022 کو اس کا اعلان کیا گیا۔ سال 2023 میں سمراٹ جراسنگھ میموریل کی تعمیر کا کام شروع ہوا۔ ہم نے کئی بار تعمیراتی جگہ کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج یہاںپر سمراٹ جرا سنگھ کا 21 فٹ اونچا مجسمہ نصب کیا گیا ہے اور یہاں ایک پارک بھی بنایا گیا ہے۔ آج سمراٹ جرا سنگھ میموریل اور اس کے مجسمے (مجسمہ) کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔ بہار میں چندرونشی سماج کے لوگ سمراٹ جرا سنگھ کو اپنا اجداد مانتے ہیں۔ اس کے پیش نظر سال 2023 سے سرکاری طور پر جرا سنگھ مہوتسو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
واضح ہو ہے کہ جراسنگھ مہابھارت دور کے بہت ہی طاقتور جنگجوتھے۔ وہ کشتی کے ماہر تھے۔ قدیم زمانہ کے جرا سنگھ کااکھاڑہ آج بھی راجگیر میں موجود ہے۔
پروگرام کے دوران ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر سنیل کمار نے گلدستہ پیش کر کے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا اور محکمہ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی سکریٹری مسز بندنا پریسی نے مومینٹو پیش کرکے وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم کیا۔
پروگرام میںآبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری،کو آپریٹو کے وزیر ڈاکٹر پریم کمار، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر سنیل کمار، رکن پارلیمنٹ جناب سنجے کمار جھا، رکن پارلیمنٹ جناب کوشلندر کمار،رکن اسمبلی جناب کوشل کشور، رکن اسمبلی جناب کرشن مراری شرن عرف پریم مکھیا ، سابق رکن اسمبلی این سنیل ،دیگر عوامی نمائندے وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر انوپر کمار ، ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی محکمہ کی سیکریٹری مسز بندیا پریسی ،وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، پٹنہ ڈویژن کے کمشنر مسٹرمینک بربڑے ، پٹنہ زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس مسٹر راکیش راٹھی، نالندہ کے ڈی ایم مسٹر ششانک شوبھنکرسمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔











