• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جون 18, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

چچا-بھتیجے کے قتل کا 20 دن بعد انکشاف، 2 ملزمان گرفتار

پولیس کا دعوی : لوٹ پاٹ کے دوران مزاحمت پر ہوا قتل، واردات میں استعمال بائک ،2 موبائل اور بیلٹ کا جلا ہوا 2 بکل برآمد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 9, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

جالے، محمد رفیع ساگر : مقامی تھانہ حلقہ کے کھیسر اور چندونا کے درمیان ریلوے ٹریک سے 17 فروری کو ملی چچا-بھتیجے کی برہنہ لاشوں کے معاملے میں پولیس نے 20 دن بعد انکشاف کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ سٹی ایس پی اشوک کمار نے جالے تھانہ احاطہ میں منعقد پریس کانفرنس میں بتایا کہ جالے پولیس نے کارروائی کے دوران چندونا موڑ کے قریب ایک بائک پر سوار دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ یہ دونوں شاطر بدمعاش ہیں اور چچا-بھتیجے کے قتل میں ملوث ہیں۔ قتل لوٹ پاٹ کے دوران مزاحمت کے سبب کیا گیا تھا اور لاشوں کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے ریلوے ٹریک پر پھینک دیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان کی شناخت بسنت پور، باجپٹی تھانہ، ضلع سیتامڑھی کے 25 سالہ ابھیشیک کمار سنگھ عرف آیوش عرف آشو ولد سروج سنگھ اور محمد پور، باجپٹی تھانہ ،ضلع سیتامڑھی کے 25 سالہ سنیل کمار ولد ناگیندر مکھیا کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی ایک بائک، دو موبائل فون اور جلا ہوا بیلٹ بکل برآمد کیا گیا ہے۔غور طلب ہو کہ مقتولین کی شناخت پوپری سب ڈویژن کے گنگٹی گاؤں کے رہنے والے 26 سالہ چاند بابو نداف اور 19 سالہ ابران نداف کے طور پر ہوئی تھی۔ دونوں 16 فروری کی رات تقریباً 9 بجے موٹر سائیکل سے مداری پور کے لیے نکلے تھے، جہاں چاند بابو نداف کا سسرال ہے۔ رات دیر تک واپس نہ آنے پر اہل خانہ نے ان کے موبائل پر رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ رات 10:30 بجے ابران نداف نے اپنے والد کو فون کر کے گھر واپس آنے کی اطلاع دی، مگر وہ گھر نہیں پہنچا تھا۔اگلی صبح گاؤں کے ایک آٹو ڈرائیور نے اطلاع دی کہ کھیسر اور چندونا کے درمیان ریلوے ٹریک پر دو لاشیں پڑی ہوئی ہیں۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے دیکھا کہ دونوں کی لاشیں برہنہ تھیں اور جسم پر زخموں کے نشانات تھے۔ ابتدائی تفتیش میں اندازہ ہوا کہ قتل کے بعد لاشوں کو ٹریک پر پھینکا گیا تھا تاکہ اسے حادثہ ظاہر کیا جا سکے۔ریلوے ٹریک سے لاشیں ملنے کے بعد دربھنگہ ایس ایس پی جگو ناتھ ریڈی جلا ریڈی نے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے سٹی ایس پی اشوک کمار کی قیادت میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی، جس میں صدر سرکل 2 کی ایس ڈی پی او جیوتی کماری، کمتول انسپکٹر اور جالے تھانہ انچارج سندیپ کمار پال شامل تھے۔ پولیس نے موبائل لوکیشن اور کال ڈیٹیلز کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل کی اور 20 دن کی تفتیش کے بعد گرفتاری عمل میں آئی۔گرفتار ابھیشیک کمار سنگھ کا مجرمانہ رکارڈس رہا ہے۔وہ لوٹ پاٹ اور ڈکیٹی کے معاملے میں سیتامڑھی، بتھناہا، بیرگنیا، باجپٹی اور پوپری تھانہ میں نامزد رہا ہے۔پولیس کی جانب سے دو ملزمان کی گرفتاری اور قتل کے خلاصے کے باوجود مقتولین کے اہل خانہ اور مقامی لوگ پوری طرح مطمئن نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ پولیس نے معاملے کی پرتیں کھولنے کا دعویٰ کیا ہے، لیکن کئی سوالات کے جوابات اب بھی نہیں ملے۔ کیا واقعی قتل لوٹ پاٹ کے دوران مزاحمت میں ہوا یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ تھی؟ مقتولین کے کپڑے اور دیگر سامان کہاں گئے؟ کیا گرفتار شدہ ملزمان ہی اصل مجرم ہیں یا مزید لوگ بھی شامل ہیں؟پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور جلد ہی تمام حقائق کو واضح کیا جائے گا۔ تاہم، 20 دن گزرنے کے باوجود کیس کے کئی پہلو ابھی بھی سامنے نہیں آ سکے، جس سے عوام میں بے چینی برقرار ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist