
بہارشریف(محمد راشد عالم) خواتین کے عالمی دن 2025 کے پرمسرت موقع پر مہیلا آب بال وکاس نگم اور کئی تنظیموں کی جانب سے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا،اس پروگرام کا بنیادی مقصد خواتین کی شراکت اور ان کے حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔پروگرام کا آغاز ایم ایل سی رینا یادو،میئر مسز انیتا دیوی،ڈپٹی میئر عائشہ شاہین، مسز سنیدھی،سگفتہ پروین،مسز ارچنا کماری،مسز شالنی پرکاش اور مہیلا تھانہ انچارج نے مشترکہ طور پر شمع روشن کر کیا گیا۔چیف منسٹر نے خواتین کی ترقی کے لئے چیف منسٹر کنیا اتھان یوجنا کا انتظام کیا ہے جو کہ پیدائش سے لے کر گریجویشن تک مختلف شکلوں میں مدد فراہم کرتی ہے۔اس کے علاوہ خواتین کو ان کے حقوق اور سہولیات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کا دن نہ صرف ان کے حقوق اور کامیابیوں کو منانے کا موقع ہے بلکہ یہ معاشرے اور ملک کے تئیں ان کے فرائض اور ذمہ داریوں کو سمجھنے کی علامت بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد میں خواتین کو چاہیے کہ وہ جس بھی شعبے میں کام کر رہی ہیں پوری ایمانداری اور محنت سے اپنا حصہ ڈالیں۔خاندان میں اخلاقی اقدار اور روایات کو فروغ دیں، خود بھی تعلیم حاصل کریں اور دوسروں کو بھی تعلیم سے آگاہ کریں۔بیٹے اور بیٹی میں فرق نہ کریں۔











