پٹنہ سیٹی 9 مارچ ( ذوالقرنین) پٹنہ پاٹلی پتر اولڈ بوائز ایسوسی ایشن (پی او بی اے) 1984 بیچ کے سابق طلباء کے ساتھ ہولی ملن کی تقریب کا انعقاد بھاگوت نگر راج محل ریشارٹ میں کیا گیا اس موقع پر 1984 بیچ کے طلباء جو کہ اس وقت 55 سال کے ہو چکے ہیں ہولی ملن کے جشن میں رقص کرتے گاتے اور خوشیاں مناتے نظر آئے نہ صرف وہ بلکہ ان کی اہلیہ کو بھی ناچتے گاتے دیکھا گیا ان کے بھی بچے تھے وہ اب بچے نہیں رہے بلکہ مکمل بالغ ہو چکے ہیںیعنی 1984 کے بیچ کی دوسری نسل نے ہولی سے پہلے ہولی ملن کی تقریب میں خوب گلال بھی لگایا اور اس دوران ریشارٹ کے احاطے میں لگائے گئے ٹی وی پر بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے فائنل میچ سے خوب لطف اندوز ہوئے نیوزی لینڈ کی وکٹ گرنے پر ابیر گلال اڑایا جا رہا تھا وکٹ گرتے ہی کرسیوں پر بیٹھے لوگ تالیاں بجاتے ایک دوسرے سے گلے ملتے اور بھارت زندہ باد کے نعرے لگاتے ریشارٹ کے بانی اجے کمار یادو جو 1984 بیچ کے انجینئرنگ کے طالب علم ہیںمیزوں پر شروع کے طور پر رکھے موسمی پھلوں اور کولڈ ڈرنکس کو پینے کا اشارہ کرتے ہوئے سب کو ہولی کی مبارکباد دینا نہیں بھولے پاؤ پوری چنے کے پکوڑے اور دیگر کھانے پینے کی اشیا وغیرہ کھا کر ہولی ملن کی تقریبات شام دیر گئے تک جاری رہیں یہ ری یونین تقریب POBA ، 1984 بیچ کے سکریٹری سنجیو سریواستو کی قیادت میں جاری رہی اس موقع پر سنجیو سریواستو کے علاوہ سنگیتا سریواستو انجینئر اجے یادو سنیتا کماری اجے ورما جئے ورما انجینئرنگ ارون کمار کمار برجیندر راجیو کمار ورما گیان پرکاشرام کمار رتیندر کمار سجیت کمارتنے کمار وجے کمار سنگھ راجیش کمار اور دیگر معززشخصیات نے شرکت کی ،











