بہارشریف(محمد راشد عالم) بہار کے نالندہ ضلع میں پینے کے پانی کا بڑا بحران پیدا ہو گیا ہے۔زیر زمین پانی کی سطح گرنے سے پانی کا بحران عروج پر پہنچ گیا ہے۔ریاست بہار کے جنوبی حصے کے تمام اضلاع میں خاص طور پر میرے پارلیمانی حلقہ نالندہ میں پینے کے پانی کا مسئلہ گہرا ہوتا جا رہا ہے۔اس وقت ریاست کے جنوبی حصے کی تمام ندیاں سوکھ جاتی ہیں۔ریاست کے دیگر آبی ذرائع،آبی ذخائر اور نہروں سے پانی غائب ہو رہا ہے۔ جس کی سبب زیر زمین پانی کی سطح نیچے چلی گئی ہے۔ ہینڈ پمپوں سے بھی پانی نہیں نکلتا،اس لیے میں درخواست کروں گا کہ ایک مرکزی ٹیم (سینٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ – سی جی ڈبلیو بی) کو نالندہ ضلع میں بھیجا جائے تاکہ پینے کے پانی کے مسئلے کا جائزہ لیا جاسکے اور اس کی بنیاد پر ضلع کی تمام پنچایتوں کو فوری طور پر 25-25 ہتھیا چاپا کل (گہرے بورنگ) فراہم کیے جانے کا مطالبہ لوک سبھا میں اٹھایا گیا۔











