
بہارشریف(محمد راشد عالم) نالندہ ضلع ہیڈکوارٹر بہارشریف شہر کے نالندہ مہیلا کالج کے احاطے میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر جتیندر رجک کی صدارت میں نیشنل سروس اسکیم یونٹ اور لیگل سرویس اتھارٹی نالندہ کے زیراہتمام ایک قانونی آگاہی پروگرام کا آغاز کیا گیا جس میں خواتین کو جنسی ہراسانی کی روک تھام کے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔کالج کے اساتذہ اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے لیگل سروسز اتھارٹی کی پینل وکیل مسز سشما کماری نے کام کی جگہوں پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور اس کی روک تھام کے بارے میں تفصیلی لیکچر پیش کیا اور خواتین کو آئین کے آرٹیکل 14 اور 15 کے تحت عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کے بنیادی حقوق سے آگاہ کیا۔کام کی جگہ وہ اپنے تحفظ کے لیے آئی سی سی یا ایل سی سی کے پاس اپنی شکایت درج کر سکتی ہے ان کے نام صیغہ راز میں رکھے گئے ہیں۔جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔پروگرام کا اہتمام پروگرام آفیسر ڈاکٹر آسیہ پروین نے کیا۔ڈاکٹر ناگمنی کمار،ڈاکٹر رامدھانی پال،ڈاکٹر شبنم انصاری،مسز پشپلتا کماری،ڈاکٹر تنوی نندن،ڈاکٹر سمن کماری،ڈاکٹر راکیش رنجن،ڈاکٹر نشاط امیک،ڈاکٹر امبیڈکر،غیر تدریسی عملہ سنجیو کمار،سنجے کمار،رنجیت کمار،پون کمار،تاماش، کاش کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔رمشا صابرین اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔











