
بہارشریف(محمد راشد عالم) نالندہ ضلع کے پیر بیگھہ او پی تھانہ علاقہ میں یوپی کے ایک نوجوان کی جانب سے عشق محبت کی سبب خودکشی کرنے کا معاملہ رونما ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پیر بیگھہ او پی تھانہ علاقہ کے کنہیا گنج میں یوپی کے ایک نوجوان نے محبت کی وجہ سے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔مرنے والے کی شناخت 20 سالہ سچن کمار کے طور پر کی گئی ہے جو اتر پردیش کے کاس گنج ضلع کے سورپورا تھانہ علاقے کے سیوری گاؤں کے رہائشی ستیش چندر کے بیٹے ہیں۔متوفی کے بھائی ونیت کمار نے بتایا کہ ہم لوگ کنہیا گنج میں بچوں کی تفریح کے لیے مکی ماؤس جمپنگ جمپانگ بنانے والی فیکٹری میں کام کرتے تھے۔متوفی کا اپنے گاؤں کی ایک لڑکی کے ساتھ قریب سال سے معاشقہ چل رہا تھا اور اس لڑکی سے برابر بات چیت فون کے ذریعے ہوتا تھا وہ رات کو بھی فون پر بات کرتے ہوئے اپنی موبائل فون کو تھور دیا اس کے بعد وہ اپنے کمرے میں سونے کے لیے چلا گیا جب صبح ہوا تو اس کے بھائی نے دیکھا کہ اس کے گلے میں رسی کا فندہ ڈال کر لٹکا ہوا ہے وہ فوراً اس رسی کاٹ کر نیچے اتارا تب تک دم توڑ گیا تھا۔متوفی اپنے بھائی کے ساتھ رہتا تھا اور کنہیا گنج میں مکی ماؤس فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بہارشریف صدر ہسپتال بھیج دیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کرکے پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔او پی تھانہ انچارج ارجن منڈل نے کہاکہ عشق محبت میں خودکسی کیا گیا ہے۔











