• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مئی 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

تابش قمر اور اعجاز احمد نے وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کو تاریخی قدم قرار دیا

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی اپیل پر ملک بھر کی ملی جماعتوں کا دہلی میں متحدہ احتجاجی دھرنا، تابش قمر اوراعجاز احمد کا اطمینان کا اظہار

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 19, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

مظفرپور،18 مارچ(نمائندہ) متنازعہ وقف ترمیمی بل کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی اپیل پر ملک کی تمام ملی جماعتوں نے متحدہ طور پر دہلی کے جنتر منتر پر منعقدہ احتجاجی دھرنے میں شرکت کی، جس میں مسلمانوں کے حقوق اور ملک کے آئین کی حفاظت کے لیے آواز بلند کی گئی۔ اس احتجاجی دھرنے میں مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں اور مسلم تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور متنازعہ وقف ترمیمی بل کے خلاف اپنے احتجاج کا اظہار کیا۔قمر فاؤنڈیشن کے چیئرمین تابش قمر اور انصاف منچ مظفرپور کے خازن اعجاز احمد نے اس موقع پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ "ہ دھرنا نہ صرف ایک مظاہرہ تھا بلکہ مسلم قوم کی طاقت کا ایک مظہر تھا۔ یہ دھرنا ملک بھر میں مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ ملک کی تمام ملی جماعتوں کا اتحاد اس بات کا غماز ہے کہ ہم کسی بھی صورت میں اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے اور ہم آئین کے مطابق اپنے مذہبی، ثقافتی اور تعلیمی حقوق کا بھرپور دفاع کریں گے۔”انہوں نے مزید کہا کہ "وقف ترمیمی بل میں ایسی دفعات شامل کی گئی ہیں جو مسلمانوں کے دینی، مذہبی اور ثقافتی حقوق کو متاثر کر سکتی ہیں۔ ان میں وہ تمام شقیں شامل ہیں جو مسلمانوں کے وقف املاک کی نگرانی اور ان کے انتظامی اختیارات پر غیر ضروری پابندیاں عائد کرتی ہیں۔ ایسے بل کی منظوری نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ پوری ملت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گی۔”تابش قمر نے کہا کہ اس احتجاج کے ذریعے ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم کسی بھی صورت میں اپنے دینی عقائد اور حقوق سے سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے جو آواز بلند کی ہے، ہم اس کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہیں۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بل کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔”دھرنے میں مختلف طبقوں کے نمائندوں نے خطاب کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات کرے اور ایسے بل کی منظوری سے پہلے ان پر وسیع مشاورت کی جائے۔ دھرنے کے شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ اگر حکومت نے اس بل کو واپس نہ لیا تو وہ ملک بھر میں اس مسئلے پر مزید احتجاجی تحریکوں کا آغاز کریں گے۔اعجاز احمد نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ "ہمیں امید ہے کہ ہماری مشترکہ آواز حکومت تک پہنچے گی اور وہ مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے گی۔ اس وقت ملک کی فضا میں جو بے چینی ہے، اس کا حل صرف اور صرف آپس میں اتحاد اور بات چیت سے ہی ممکن ہے۔”اس احتجاجی دھرنے میں مختلف ملی جماعتوں کے نمائندوں، مسلم تنظیموں اور سماجی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی اور اپنے احتجاج کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مسلمان اپنے آئینی اور دینی حقوق کے تحفظ کے لیے یکجا ہوئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وقف ترمیمی بل کو بلا تاخیر واپس لے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist