
پٹنہ، 19 مارچ، 2025 وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے مسز سنیتا ویلیمس سمیت ’کرو9-‘کے ارکان کی خلا سے زمین پر اچھی طریقہ سے واپسی پر مبارکباددی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خلا میں اتنے طویل عرصہ تک رہنے کے بعد مسز سنیا ویلیمس سمیت کرو 9-کے ارکان کی زمین پر بہتر طریقہ سے واپسی ایک اچھی خبر ہے ۔ یہ پورا سفر ان کے صبر اور استقامت کے فتح کی عکاسی کر تا ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسز سنیتا ولیمس کا یہ خلائی مشن انسانی فلاح و بہبود کے مختلف جہتوں میں مدد گار ثابت ہو گا ۔ زمین پر واپس آنے کی اس پوری کامیابی کے لیے ناسا ، اسپیس ایکس اور خلابازوں کو دلی مبارکباد دیتا ہوں اور نیک خواہشات پیش کر تا ہوں ۔











