
بہارشریف(محمد راشد عالم) کٹمبا کے ایم ایل اے راجیش کمار کو بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کے طور پر تقرری پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن دلیپ کمار نے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہاکہ بہار میں کانگریس پارٹی نے ایک دلت برادری کے رہنما کو صدر بنا کر پارٹی میں جان بھر دی ہے۔دلیپ کمار نے کانگریس کے قومی صدر اور راہول گاندھی کا شکریہ ادا کیا۔دلیپ کمار نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ جس طرح سے آپ نے راجیش کمار اور کرشنا الابارو کو بہار کانگریس کے نئے صدر اور انچارج کے طور پر جگہ دی ہے،اس سے کارکنوں میں جوش و خروش پیدا ہوا ہے۔راجگیر اسمبلی کے سابق ایم ایل اے اور کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر روی جیوتی نے بھی انہیں مبارکباد دی اور کہاکہ راجیش کمار ایک ایسے شخص ہیں جو ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں وہ بہت نرم گو ہیں۔روی جیوتی کمار نے قومی صدر ملکارجن کھرگے اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کا بھی تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ راجیش کمار کے صدر منتخب ہونے سے کانگریس کافی مضبوط ہوگی۔ضلعی صدر جتیندر پرساد سنگھ نے راجیش کمار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ نالندہ ضلع کانگریس کے تمام بلاک صدور اور ضلعی کمیٹی کے عہدیداران نے کہاکہ انہیں ریاستی صدر بننے کا موقع ملا ہے ان کے صدر بننے کے بعد کارکنان میں پارٹی کی جانب سے کئی گنا زیادہ جوش و خروش کے ساتھ آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاری شروع ہو جائے گی۔مبارک باد پیش کرنے والوں میں ضلع ترجمان منا پانڈے،سنجے پاسوان،فرحت جبیں،کرشنا داس،فواد انصاری،مہتاب عالم،جیڈ اسلام،کیپٹن محمد شاہد کے علاوہ ضلع کے سبھی بلاکس صدر و کانگرس پارٹی کے تمام عہدہ دورانوں نے ایک ایک ساتھ قومی صدر کھگڑے اور راہل گاندھی کو دل کی عقیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے۔











