
بہارشریف(محمد راشد عالم) نالندہ ضلع ہیڈکوارٹر بہارشریف میں 2023 میں رام نومی جلوس کے موقع پر پیش آئے فرقہ وارانہ واقعات کے تمام مطلوب ملزمان کو لگاتار چھاپہ ماری کے ذریعے گرفتار کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں ضلع پولیس کپتان بھارت سونی نالندہ نے ہونے والی 2023 کے تمام فرقہ وارانہ وارداتوں میں مطلوب ملزموں کی گرفتاری کے لیے تھانہ کی جانب سے مسلسل چھاپے ماری کر گرفتاری کرنے کی بات کہیں ہیں اور اسی کے مد نظر تھانہ پولیس گرفتاری تیز کر دی ہے۔اس سلسلے میں اب تک بہارٹاون تھانہ اور لہری تھانہ میں ایک درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا ہے۔ رجسٹرڈ فرقہ وارانہ مقدمات ایس پی کے حکم کے مطابق بہار پولیس تھانہ لہری پولیس نے فرقہ وارانہ واقعات 2023 کے ملزمان کے خلاف مسلسل چھاپے مار کر گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔











