
مظفرپور، پریس ریلیز، پارو تھانہ کے تحت واقع چتر پٹی گاؤں کی جامع مسجد میں تکمیل قرآن عظیم کے موقع پر فاتحہ خوآنی کا اہتمام کیا گیا، مسجد کے خطیب و امام حضرت حافظ قاری شاکر القادری نے مکمل قرآن عظیم سنانے کی سعادت حاصل کی، اس موقع پر کثیر تعداد میں مصلیان کرام موجود تھے اور سبھی کافی خوش نظر آ رہے تھے بچوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا دعا کے بعد مٹھائی تقسیم کی گئی اور ملک میں امن و چین کی دعا مانگی گئی شرکاء میں سکریٹری منظور صاحب خزانچی عبدالعزیزصاحب حاجی فیض الرحمن صاحب نعیم صاحب ماسٹر نصیرصاحب شفیع محمد صاحب ، محمود صاحب ، عالم صاحب ، عینل صاحب ، جناب پھول محمد عبدالقیوم صاحب شاہد احمد سیف بابو نازش بابو ذیشان ،عادل،نرالے وغیرہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔











