• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مئی 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

وقف ترمیمی بل کے خلاف پٹنہ میں تاریخی احتجاج

تمام اپوزیشن پارٹیوں کا بل کے خلاف جدوجہد میں حمایت کا عزم

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 27, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

پٹنہ، 26 مارچ (یو این آئی) وقف ترمیمی بل کومسلمانوں کی وقف جائداد ہڑپنے کی سازش قرار دیتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے کہا کہ یہ بل عدل وانصاف کے تقاضوں کے قطعی خلاف ہے ، ہم سب اس ظالمانہ وقف بل کے خلاف ہیں اور واپس لیے جانے تک تحریک چلائیں گے۔ اس عزم کا اظہار انہوں نے آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے بینر تلے بہار کی تمام ملی جماعتوں کے اشتراک سے منعقدہ احتجاجی دھرنا کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ حکومت بہار سے کہا کہ آپ کے گرد کچھ ایسے مسلم دانشور گشت کرتے رہتے ہیں جو آپ کو غلط مشوروں کے ذریعہ گمراہ کررہے ہیں وہ نہ پارٹی کے وفادار ہیں اور نہ ہی آپ کے ، وہ صرف کرسی واقتدار کے حریص ہیں ،ایسے چہروں کو پہچانیے اورہوشیار رہیے اور وقف ترمیمی بل پر اپنے سیکولر موقف کو واضح کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے حمایت واپس لیجئے ۔ انہوں نے مسلمانوں سے کہا کہ جمعۃ الوداع کے دن سیاہ پٹی باندھ کر اس کالے قانون کے خلاف احتجاج درج کرائے۔سابق وزیر اعلیٰ بہار اور سابق وزیر ریلوے لالو پرشادیادونے کہاکہ ہم ساتھ ہیں ساتھ رہیں گے اور ایک ہوکر لڑیں گے۔ تیجسوی یادو لیڈر آف اپوزیشن حکومت بہار نے کہاکہ مرکزی حکومت جب تک اس بل کو واپس نہیں لیتی ہم اس تحریک میں آپ کے ساتھ برابر کے شریک رہیں گے ۔امیر شریعت بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی صاحب نے کہاکہ کہ بل کے 44؍دفعات ایسے ہیں جن سے وقف کا مقصد فوت ہوتا نظرآرہاہے ، اس سے مسلمانوں کی موقوفہ جائداد وں پرحکومت کے لیے قابض ہونا یادوسروں کو قابض بنانے کا راستہ کھل جائے گا۔اس یے ہم اس بل کو یکسر مسترد کرتے ہیں ، دھرنے پر بیٹھے لوگوں نے بیک زبان آواز لگائی ، بل واپس لو ، واپس لو ، دھرنے پر بیٹھے شرکاء ہاتھ میں بینر لیے مہذب نعرے بھی لگاتے رہے۔
انجینئر سعادت اللہ حسینی امیر جماعت اسلامی ہندنے کہاکہ جو سیاسی جماعتیں اس بل کی حمایت کریں گی وہ سیکولر نہیں ہوسکتی کیوں کہ یہ بل براہ راست شریعت میں مداخلت ہے ،اس لیے آپ لوگ اپنے علاقہ کے ایم پیز اورایم ایل ایز کو اس بل کے تعلق سے جوابدہ بنائیے۔بورڈ کےترجمان قاسم رسول الیاس نے دھرنے میں شریک لوگوں سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اب زیادہ ہمارے قوت صبر کا امتحان نہ لے ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن دین وشریعت پر حملہ کو برداشت نہیں کریں گےاورخاموش نہیں بیٹھیں گے۔ حضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی نائب امیر شریعت بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ نے کہا کہ ان شاء اللہ ہماری آواز پورے ملک میں پہونچے گی ۔
محمد ادیب سابق ایم پی نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ظلم کی انتہاء ہوگئی جو کہ ناقابل برداشت ہے ، مولانا محب اللہ ندوی ایم پی نے کہاکہ مرکزی حکومت نے آئین کو کھلونا بناکے رکھ دیا ہے ، ہم اس دستور کو بچانے کے لیے ہرطرح کی جدوجہد کریں گے۔ ای ٹی بشیر ایم پی نے کہاکہ بہار قربانیوں کے زمین رہی ہے ،وقف بل کی واپسی تک یہ لڑائی ہر گلی کوچے میں لڑی جائے گی ۔ بھیکو سینت پال بودھ دھرم کے رہنما ء نےکہاکہ مرکزی حکومت ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت وعداوت کی آگ بھڑکاکر سیاست کی روٹی سینکنے میں لگی ہوئی ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس ناٹک کو بند کرے، ۔ چندر شیکھر آزاد ایم پی نے کہاکہ زندگی ایک بار ملتی ہے بار بار نہیں اوراب فیصلہ کی گھڑی آگئی ہے۔
مولانا محمد ناظم صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء (میم) نے کہا کہ جب تک حکومت بل کو واپس نہیں لے گی ہماری یہ تحریک جاری رہے گی ۔ مولانا رضوان احمد اصلاحی صاحب نے کہاکہ بہار سرکار اسمبلی میں اس بل کے خلاف قرار داد پاس کرے۔ مولانا انیس الرحمن قاسمی نائب قومی صدر آل انڈیا ملی کونسل نے کہاکہ مرکزی حکومت اوقاف کی اراضی پر قبضہ کرکے مافیاؤں کے حوالہ کرنا چاہتی ہے،اسی لیے ہم اس بل کی مخالفت کرتے ہیں۔ان کے علاوہ امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم جناب مولانا مفتی محمد سعیدالرحمن قاسمی ، مولانا محمد انظارعالم قاسمی ، قاضی شریعت امارت شرعیہ ورکن بورڈ ،مولاناسہیل اختر قاسمی نائب قاضی شریعت امارت شرعیہ ڈاکٹر انوارالہدیٰ،جمعیت علما بہار، ، مولانا خورشید عالم مدنی ، مولانامفتی محمد انور قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ رانچی ورکن بورڈ ، اخترالایمان صاحب ایم ایل اے ، مولانا امانت حسین ، مولاناصابر نظامی ، محبوب عالم ایم ایل اے ، مولانا ابوالکلام شمشی ، ادے نارائن چودھری ، مفتی حسین احمد قاسمی ، مولانا گوہر امام قاسمی ، پرتیبھا کماری ایم ایل اے گانگریس ، شفیع ایس ڈی پی آئی لیڈر ،مولانا سجاد حسین مجیبی خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف ، مولانا طارق فردوسی خانقاہ عمادیہ وخانقاہ منیر شریف نے بھی خطاب کیااور وقف ترمیمی بل کی خطرناکیوں سے دھرنے کے شرکاء کو واقف کرایا۔اس دھرنے کے اجتماع کی نظامت مولانا مفتی وصی احمد قاسمی نائب قاضی شریعت امارت شرعیہ ورکن تاسیسی بورڈ نے شاندار طریقے سے انجام دیا، وہ وقفہ وقفہ سے نعرے بلند کرواتے رہے کہ یہ بل مسلمانوں کے مذہبی حقوق میں صریح مداخلت ہے ، ہم کو یہ بل منظور نہیں ہے ۔ دھرنے پر بیٹھے لوگ اس کو دھراتے رہے۔
واضح رہے کہ وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف شہر پٹنہ کے علاوہ بہار،جھارکھنڈ اورمغربی بنگال کے مختلف اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں علماء،دانشور ، سیاسی وسماجی خدمتگار مختلف مذاہب ، بودھ ،سکھ ،جین آدی باسی ، اوبی سی کے نمائندوں نے گردنی باغ کے دھرنا استھل پر دھرنا دے کر احتجاجی نعرے بلند کیے کہ یہ بل آئین ودستور کے بنیادی دفعات کے خلاف ہے ، اس سے مذہبی حقوق متاثر ہوں گے اور اوقاف کی جائداد وں پر ناجائز قبضہ ہوگا اس لیے مرکزی حکومت اس بل کو فوراً واپس لے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist