پٹنہ سیٹی 26 مارچ ( ذوالقرنین) وقف بورڈ ترمیمی بل کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور مختلف مذہبیاور سماجی تنظیموں کے زیراہتمام آج گردنی باغ پٹنہ میں احتجاجی مقام پر راشٹریہ جنتا دل پٹنہ صاحب اسمبلی حلقہ کے درجن کارکنوں نے احتجاج اور مظاہرے میں حصہ لیا اور1995 وقف بورڈ ایکٹ میںمرکزی حکومت کی طرف سے بلیک ترمیمی بل کو واپس لینے کا پر زور حمایت کی راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی جنرل سکریٹری اور سابق کونسلر پردیپ مہتا نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ اس کی اطلاع دی مرکزی حکومت کے وقف ترمیمی بل کے ذریعے وقف املاک پر سرکاری اور غیر سرکاری قبضوں کو قانونی شکل دینے کی قانونی جامہ پہنایا جا رہا ہے اور خاص طور پر مسجد، درگاہ اور خانقاہ کی اراضی پر قبضہ کرنے کا راستہ کھولا جا رہا ہے آنے والے وقت میں بود ھ عیسائی اور سکھوں کی زمینوں کو بھی غلام بنایا جا رہا ہے اس بل کے خلاف پٹنہ سٹی سے گارڈنی باغ دھرنے میں پہنچنے والوں میں راشٹریہ جنتا دل کے سابق ریاستی سکریٹری سلمان اخترسلک آرٹ سیل کے ریاستی صدر امیش پنڈت سابق ریاستی سکریٹری ڈاکٹر اقبال احمد ابھے گوسوامی ماہر تعلیم انیل چورسیہ ہدایت احمد محمدمختار، کانگریس کے پٹنہ صاحب کے سابق امیدوار پرویز احمد عارف خان کمار بلبھ وویک گپتا وغیرہ دھرنہ کے مقام پر موجود تھے،











