
بہارشریف(محمد راشد عالم) شہر کے مشہور ومعروف تعلیمی ادارہ صغریٰ پلس ٹو ہائی اسکول کے احاطے میں بدھ کے روز کو روزہ دروں کے لیے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں ایک بڑی تعداد شہر کے عوام نے دعوت افطار میں شرکت کی۔اس موقع پر دعوت افطار میں شامل ہونے کے لیے آنے والے عوام کا صغریٰ پلس ٹو ہائی اسکول کے صدر محمد سلطان انصاری اور سکریٹری محمد آفتاب عالم کی جانب سے گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا اور پورے پروگرام میں پوری طرح پیشوں پیش نظر آئیں۔اس موقع پر صدر و سکریٹری نے کہا کہ رمضان ایک ایسا مہینہ ہے جو سبھی مہینوں سے افضل ہے اور رمضان المبارک کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس مہینے میں قرآن کریم کو زمین پر اتارا گیا جو ہر انسان کے لیے ہدایت کی کتاب ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ اللہ تبارک و تعالیٰ ہم لوگوں کو صحیح قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور رمضان المبارک مہینے میں کیے گئے تمام عبادات کو قبول عطا فرمائے۔(آمین) اجتماع کا خیرمقدم کرتے ہوئے عہدیداروں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے عوام کے درمیان اخلاق و محبت میں شفقت پیدا ہوتی ہے۔اس موقع پر مخدوم جہاں کے سجادہ نشیں سید شاہ سیف الدین فردوسی،متولی ڈاکٹر مختار الحق،نائب اول چھوٹن بہاری،حافظ حسین فردوشی،ڈپٹی میئر نمائندہ دانش ملک،میئر منوج کمار تانتی،رکن محمد پرویز قریشی کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔











