
اسلام پور (محمد ضیاء الدین) نالندہ ضلع کے اسلام پور بلاک کے جے ڈی (یو) کے بلاک صدر کو جان سے مارنے کی فون سے دھمکی دینے کا معاملہ رونما ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق جنتا دل یونائیٹڈ کے بلاک صدر محمد تنویر عالم نے اسلام پور تھانہ میں تحریری شکایت درج کرائی ہے کہ وقف نمبر 2798 کے سکریٹری سلام حسین نے مجھے موبائل پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔دھمکی کی تحقیقات کے لیے گئے سب انسپکٹر محمد کلیم نے بتایا کہ 2798 کے سیکریٹری کی من مانی کے خلاف بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ نے محمد مرتضیٰ حسین کو بطور صدر،محمد عمران جمیل کو بطور خزانچی اور محمد سہراب عالم کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جس کا لیٹر نمبر 1259 مورخہ 10/3/2025 کو ریاستی سنی وقف بورڈ نے سن 2025 کے سیکرٹری سنّی وقف بورڈ کو جاری کیا تھا۔جے ڈی (یو) کے بلاک صدر محمد تنویر عالم کو موبائل پر دھمکی دی گئی۔پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔











