• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مئی 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

اردو مترجمین کی تقرری اردو سے وابستہ لوگوں کیلئے وزیر اعلیٰ کا بڑا تحفہ

انصاف کے ساتھ ترقی کے عزم میں دیگر شعبوں کی طرح اردو بھی پیچھے نہیںاردو کے فروغ ،روزگار سے جوڑنے اور ترویج و اشاعت کیلئے وزیر اعلیٰ کا تاریخی قدمبڑی تعداد میں خواتین کی بحالی ’خواتین استحکام‘ کی بڑی مثال

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 29, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

ابو حذیفہ جامی ،
سرسید کالونی مظفر پور
ملک کی جن سات ریاستوں میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے،ان میں بہارنہ صرف شامل ہے ،بلکہ کئی اعتبار سے ممتاز بھی ہے ۔بہارسال 1980 میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ ملا تھا۔بہار میں اردو زبان اوراس سے وابستہ لوگوں کی حالت دیگر ریاستوں کے مقابلے بہت بہتر ہے۔بہار میں جہاں بڑی تعداد میں اردو اساتذہ کی بحالی ہوئی ،وہیں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی خاص دلچسپی سے اردو زبان کو روزگار سے جوڑکر اسے توانائی بخشنے کے لیے سرکاری دفاتر مثلا کلکٹریٹ، سب ڈویزن، بلاک آفس، سرکل اور مختلف شعبوں میں اردومترجمین اور معاون اردو مترجمین کی بحالی کی گئی ۔ اس سے قبل سال 2022میں اردو مترجمین مختلف سرکاری دفاتر میں بحالی کیے گئے ۔حال میں 715 معاون اردو مترجمین کی تقرری کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں251خواتین بھی شامل ہیںجن کا تقرر کلکٹریٹ، سب ڈویزن آفس، بلاک آفس، سرکل آفس میں کیا گیا ہے ۔ اس طرح سے ملک میں بہار کو یہ امتیاز حاصل ہے جہاں اتنی کثیر تعداد میں اردو سے وابستہ لوگوں کو ریاستی حکومت نے باقاعدہ سرکاری ملازمت دی ہے ۔اس طرح سے اردو کے فروغ اور اسے روزگار سے جوڑ کرمایوسی کا شکار ارودو داں طبقہ کو وزیر اعلیٰ نے ایک بڑا تحفہ دے کر یہ یقین دلادیا ہے کہ انصاف کے ساتھ ترقی کے سفر میں دیگر شعبوں کے طرح اردو بھی کسی اعتبار سے پیچھے نہیں ہے ۔
ریاست کی دوسری سرکاری زبان اردو کے فروغ اور اس کے صحیح نفاذاور ترویج کے لیے محکمہ کابینہ سیکریٹریٹ کے زیر انتظام باقاعدہ اردو ڈائریکٹوریٹ محکمہ کابینہ سیکریٹریٹ قائم ہے جو بہار میں اردو کے فروغ اور اس کی ترویج و اشاعت کے لیے ایک فعال ادارہ کے طور پر سرگرم عمل ہے ۔ اس کو مزید مضبوط بنانے کے لیے، ریاستی کابینہ نے 17.04.2018 کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں اردو مترجم کیڈر کے مختلف زمروں کے لیے نئی اسامیاں تخلیق کرنے کی منظوری دی۔ تخلیق کی گئی نئی اسامیوں میں بنیادی زمرہ کے عہدے (براہ راست بحالی کی پوسٹیں) اور پروموشن پوسٹ ہیں۔
ان میں معاون اردو مترجم (بنیادی زمرہ) کی اسامیوں کی تنخواہ کی سطح 5 لیول ، اردو مترجم لیول6 (50% بنیادی زمرہ، 50% پروموشن)،سینئر اردو مترجم لیول 8 (پروموشنل پوسٹ)، اس کے علاوہ اردوٹرانسلیٹر آفیسرتنخواہ لیول9 (پروموشن کے عہدے)شامل ہیں۔
ان مقررہ آسامیوں کی منظوری، اسامی اور بحالی کا راستہ صاف کر نے کا حکومت کا مقصد واضح ہے۔ ایک تو اردو زبان کا فروغ دوسرے اردو کے مایوس طلباء کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر انہیں براہ راست سرکاری ملازمتوں سے جوڑنا ہے، ان بحالیوں میں بڑے پیمانے پر بہار مدرسہ بورڈ کے عالم، فاضل پاس ہونے والے طلباء کو بھی ملازمت میں شامل ہونے کا موقع ملا ہے۔ اس کے علاوہ اردو معاون مترجمین کی بحالی سے اردو سے وابستہ لوگوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں کیونکہ کئی سالوں کے بعد اتنے بڑے پیمانے پر اردو سے وابستہ افراد کی بحالی ہو ئی ہے۔ اردو سے متعلقہ اسامیاں جو کئی برسوں سے خالی پڑی تھیں ان سیٹوں پر اردو مترجمین کو بحال کیا گیا ہے ساتھ ہی نئے تخلیق کی گئی اسامیوں کے لیے بھی بحالی ہو رہی ہے ۔ آج اردو کے جن امیدواروں کو تقرر نامے دیے جار ہیں ، اس فہرست میں 715 امیدواروں کا نام شامل ہے ، جن کی فائنل فہرست جاری کر دی گئی ہے ، ان میں 251لڑکیاں بھی شامل ہیں ،جنہوں نے اردو زبان میں ا پنا مستقبل سنوار نے کے لیے اردو کی تعلیم حاصل کی اور بلاآخر ان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔یہ تمام امیدوار مختلف اضلاع ،ڈویزن ، بلاک اور سرکل آفس میں اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں ۔ بہار کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہو ا ہے کہ اردو کے شعبہ میں اتنی بڑی تعداد میں خواتین بحال ہوئی ہیں ، جن میں معدودچند کو چھوڑ کر سب مسلم اقلیتی طبقہ سے ہی آتی ہیں ۔ یہ خواتین کو مستحکم بنانے کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے عزم کا عملی اظہار ہے ۔ بہار کی ترقی کے سفرمیں انہیں کسی بھی میدان میںپیچھے نہیں چھوڑا جاسکتا ۔
اردو مترجم اور معاون ا ردو مترجم کی بحالی کے لیے 5 نومبر 2019 کو درخواستیں طلب کی گئیں اور 30 نومبر 2019 تک قبول کی گئیں جس کے لیے تحریری امتحان اور منس ٹیسٹ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کما ان اردو عہدوں اور نئی تخلیق شدہ اسامیوں کو پر کرنے کے لیے پرعزم تھے، اس کے لیے نہ صرف اردو مترجمین کے نتائج کا اعلان کیا گیا بلکہ دیگر ضروری پیمانے کو پورا کرنے کے بعد انھیں باقاعدہ طور پر بحال کر لیا گیا اور انھیں سرکاری ملازمین کا درجہ حاصل ہے اور وہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی دلچسپی کی وجہ سے، مختلف سرکاری دفاتر کے لیے اردومترجمین کے نئے عہدے نکالے گئے ہیں۔ کلکٹریٹ، سب ڈویزن، بلاک آفس، سرکل آفس میں معاون اردو مترجمین کی بحالی کی گئی ہے۔یہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے اردو آبادی بالخصوص مسلمانوں کو دیا گیا ایک بڑا تحفہ ہے اور اسے اردو زبان کے وجود اور تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ایک بڑا قدم مانا جائے گا، اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے واضح کیا ہے کہ وہ ہر طبقے کی ترقی کے لیے بلا تفریق کام کرتے ہیں اور کسی قسم کی غفلت نہیں برتتے ہیں۔
یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ بہار میں اردو کی حیثیت ان ریاستوں کے مقابلے بہت بہتر ہے جہاں اسے دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے، کیونکہ کسی بھی زبان کواسی وقت ترقی ملتی ہے جب اسے روزگار سے جوڑا جاتا ہے۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ریاست میں اردو زبان کی ترویج واشاعت کے لیے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام چل رہے ہیں، بہار میں ایک باقاعدہ اردو ڈائریکٹوریٹہے۔ بڑے پیمانے پر اردو مترجمین اور معاون اردو مترجمین کی بحالی کر کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے واضح کر دیا ہے کہ بہار حکومت ذات پات اور برادری سے اوپر اٹھ کر سب کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist