
پٹنہ 31 مارچ :وزیر نتیش اعلی نتیش کمار آج عید الفطر کے موقع پر آج خانقاہ مجیبہ پھلوری شریف جاکر وہاں کے سجادہ نشیں حضرت سید شاہ آیت اللہ قادرہ سے ملاقات کرکے ان سے دعائیں لیں اور عید کی مبارکباد پیش کی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس کے بعد ، وزیر اعلی سلطان گنج واقع ادارہ شرعیہ پہنچ کر وہاں کے رکن ڈاکٹر فرید امان اللہ اور قانون ساز کونسل کے سابق رکن غلام رسول بلیاوی سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد پیش کی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ادارہ شرعیہ کے ارکان نے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا اور ریاست کی ترقی کے لیے ان کے ذریعہ کیے گیے کام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اس کے بعد ، وزیر اعلی میتن گھات ، پٹنہ سیٹی میں خانقاہ منعمیہ پہنچ کر وہاں کے سجادہ نشیں حضرت سید شاہ شمیم الدین منعمی کے ساتھ مل کر ریاست کی خوشحالی اور امن وسلامتی کی دعا کی۔ ساتھ ہی وہاموجود لوگوں کو بھی عید کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس کے بعد ، وزیر اعلی تکیا شریف میتن گھات ، پٹنہ سیٹی میں واقع بارگاہ عشق پہنچ کر وہاں کے سجادہ نشیں سید شاہ خواجہ عامر شاہدسمیت دیگرلوں کو عید کی مبارکباد دی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس کے بعد وزیر اعلی ایگزیبیشن روڈ ڈاکٹر احمد عبد الحی کی رہائش گاہ، آشیانہ دیگھا روڈ واقع ڈاکٹر غیاث الدین راعی کی رہائش گاہ ،آشیانہ دیگھا روڈ واقع سابق رکن پارلیمنٹ کی رہائش ڈاکٹر احمد اشفاق کریم کی رہائش ، دانہ پور کینٹ واقع حاجی محمد الیاس عرف سونو بابو کی رہائش ، بہار ریاستی شیعہ وقف بورڈ کے چیئر مین سید افضل، اوربہار ریاستی سنی وقف بور کے چیئرمین محمد ارشد اللہ کی رہائش گاہ پر جاکرعید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔عید الفطر کے موقعہ پر مختلف مقامات کے دورہ کے دوران دیہی امور کے وزیر اشوک چودھری ، قانون ساز کونسل کے رکن غلام غوث ، سابق راجیہ سبھا رکن غلام رسول بلیاوی ، سابق وزیر شیام رجک ، ڈی ایم مسٹر چندرشیکھرسنگھ ،ایس ایس پی مسٹر اوکاش کمار سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔











