پٹنہ سیٹی 1اپریل ( ذوالقرنین) خانقاہ بارگاہ بہاء الدین باہا پور خسرو پور پٹنہ میں حسب قدیمی روایت کے مطابق حضرت مخدوم بہاء الدین رحمتہ اللہ علیہ کا ایک روزہ سالانہ عرس مبارک ۴/شوال المکرم مطابق3 اپریل پروز جمعرات کو نہایت ہی تزک و احتشام اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا ،ایک روزہ سالانہ عرس مبارک کا آغاز دن کے 10;30 قل شریف کے بعد مجلس سماع سے ہوگا اور 2بجے میلاد النبی ﷺ کی محفل منعقد ہوگی اور شام 4بجے حضرت مخدوم بہاء الدین رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف پر چادر پوشی گل اندازی عطر پاشی کے بعد قل شریف و دعاکا اہتمام ہوگا آپ تمام عاشقان اولیاء کرام سے ایک روزہ سالانہ عرس مبارک میں شرکت کی گزارش ہے ایک روزہ سالانہ عرس مبارک حضرت مخدوم بہاء الدین ر حمتہ اللہ علیہ کی نگرانی و سرپرستی سجادہ نشیں ڈاکٹر سید شاہ محمد شمیم احمد صاحب قبلہ فرمائیں گے ،











