پٹنہ سیٹی1 اپریل ( ذوالقرنین) قادر بخش کی مسجد نون کا چوڑاہا پٹنہ سیٹی کے کے زیراہتمام پٹنہ سٹی اسکول کے میدان میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی عید الفظ کی نماز کی امامت قادر بخش مسجد کے خطیب و امام مولانا حسان رضا نوری صاحب قبلہ نے بخوبی انجام دیا اس موقع پر مولانا حسان رضا نوری صاحب نے اپنے خطاب میںعید الفطر کی نماز سے قبل اپنے خطاب میں عید الفطر کی اہمیت اورعید الفطر کی خوشی اور عید الفطر پر دنیاوی خرافات سے خود کو بچے رہنے کی تلقین کی اور عید الفطر اور عید الاضحی کی نماز عید گاہ اور بڑی جگہ پر نماز ادا کرنے کو کہابعد نماز مولانا حسان رضا نوری نے راشٹریہ جنتا دل کے رہنما ڈاکٹر اقبال احمد کانگریس لیڈر محمد حنیف شیخ شاہ فیض الرحمن، سابق کونسلر محمد محمود قریشی، عابد حسن، جاوید حسن، ایس اریس حسن، ایس سارق حسن نے لوگوں کو گلے لگایا اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اوراللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا کی کہ ملک میں امن وامان ، بھائی چارہ اور ترقی ہو ریاست؛ملک اور ریاست کے تمام لوگوں کو عید کی مبارک باد پیش کی ،











