• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جون 19, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

انسانی بنیادوں پر امداد کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے امریکہ: مارکو روبیو

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 5, 2025
0 0
A A
انسانی بنیادوں پر امداد کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے امریکہ: مارکو روبیو
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن (ہ س)۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ اب عالمی سطح پر انسانی بنیادوں پر بڑی مقدار میں امداد فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز کیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے اس موقع پر دنیا کی مالدار اقوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میانمار میں زلزلہ زدگان کی مدد کیلیے آگے بڑھیں۔ دنیا میں انسانی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں روکنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے برسلز میں رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا ‘ امریکہ دنیا کی حکومت نہیں ہے۔ اس لیے ہم بھی انسانی بنیادوں پر اتنی ہی امداد دے سکتے ہیں جتنی امداد دوسرے لوگ دیتے ہیں۔ ”ایک ملک کے طور پر ہماری بھی بہت سی دوسری ضروریات ہیں۔ اس لیے ہمیں اپنی ضروریات اور عالمی سطح پر امداد دینے میں ایک توازن پیدا کرنا ہوگا۔’یاد رہے صدر ٹرمپ نے 90 دنوں کے وقفے کے ساتھ حکم دیا تھا کہ امریکی امدادی ادارے ‘ یو ایس ایڈ ‘ کو بند کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ حکم اپنی دوسری بار وائٹ ہاؤس آمد کے پہلے ہی روز جاری کر دیا تھا۔ ‘یو ایس ایڈ’ کو ہدایت کر دی گئی کہ وہ اپنے منصوبوں کو روک دے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریبی ساتھی ایلون مسک نے بھی اس سلسلے میں دباؤ ڈالا کہ فیڈرل گورنمنٹ اپنی مختلف ایجنسیوں کے کارکنوں میں کمی کر دیں۔ نیز کئی اداروں کی گرانٹس میں بھی کمی کر دی گئی۔امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے بہت سے پروگراموں کو روکنے کے بعد کام روکنے کے احکامات نے جان بچانے والی خوراک اور طبی امداد کی فراہمی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، جس سے عالمی انسانی امداد کی کوششیں انتشارکی زد میں آگئی ہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے اس موقع پر یہ بھی کہا ہے کہ ان کا ملک دنیا کا امیر ترین ملک ہے۔ لیکن اس کے باوجود یہ بات نہیں کہ ہمارے پاس وسائل کی غیر محدود دستیابی ہے۔ علاوہ ازیں ہمیں قومی سطح پر ایک بڑے خسارے کا چیلنج بھی درپیش ہے۔مارکو روبیو نے کہا ‘ ہماری دیگر بہت سی ترجیحات بھی ہیں۔ اس لیے ہم انہیں بھی ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔ تاہم جتنا بھی ممکن ہوا ہم کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا ‘ چین ایک بہت ہی امیر ملک ہے۔ بھارت بھی بہت دولتمند ہے۔ اسی طرح دنیا میں اور بھی بہت سے ملک دولت رکھتے ہیں۔ اس لیے سب ملکوں کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔’یاد رہے پچھلے جمعہ کو میانمار میں 77. شدت کا شدید زلزلہ آیا تھا۔ جس کے نتیجے میں دو کروڑ اسی لاکھ شہری متاثر ہوئے ہیں۔ اس زلزلے کی وجہ سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے سے ہلاکتیں 3145 ہوئیں اور 4500 افراد زخمی ہوئے جبکہ 200 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔امریکہ جو حالیہ دنوں تک انسانی امداد کے لیے سب سے زیادہ خرچ کرنے والا ملک رہا ہے نے اب نئے فیصلوں کے بعد میانمار کے زلزلہ متاثرین کے لیے 2 ملین ڈالر کی امداد دی ہے۔ اتنی کم تعداد کے دیے جانے کے بعد امریکہ پر تنقید بھی کی گئی ہے۔ تاہم مارکو روبیو نے اس تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist