مسقط(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی فون پر عْمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے رابطہ کیا اور گذشتہ ہفتے امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کی میزبانی میں مسقط کی کوششوں کو سراہا۔ اسی طرح صدر ٹرمپ نے ان مذاکرات کی سپورٹ کے طریقوں پر بھی بات چیت کی جن سے مطلوبہ نتائج حاصل ہو سکیں۔ یہ بات عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتائی۔ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق امریکا کے ساتھ بات چیت کا دوسرا دور بھی آئندہ ہفتے کے روز مسقط میں ہو گا۔ یہ بات ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ارنا) نے بتائی۔اس سے قبل ہالینڈ اور اطالیہ کے وزرائے خارجہ نے اپنیبیان میں کہا تھا کہ بات چیت کا دوسرا دور روم میں منعقد ہو گا۔اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تایانی کا کہنا تھا کہ "ہمیں فریقین اور وساطت کار سلطنت عمان کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی، ہم نے روم میں ایرانی امریکی مذاکرات کی میزبانی کے حوالے سے مثبت جواب دیا”۔












