• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 30, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

اقوام متحدہ میں وسیع پیمانے پر تبدیلی زیرغور، سینئر حکام نے تیا ر کیا میمو

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 2, 2025
0 0
A A
اقوام متحدہ میں وسیع پیمانے پر تبدیلی زیرغور، سینئر حکام نے تیا ر کیا میمو
Share on FacebookShare on Twitter

نیویارک (ہ س)۔ایک اندرونی میمو کے مطابق اقوامِ متحدہ میں وسیع پیمانے پر تبدیلی زیرِ غور ہے جس کے تحت بڑے محکموں کو ضم اور تمام دنیا میں وسائل منتقل کر دیئے جائیں گے۔ یہ میمو سینئر حکام نے تیار کیا ہے جنہیں عالمی ادارے میں اصلاحات کا کام تفویض کیا گیا۔یہ اعلیٰ سطحی جائزہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوامِ متحدہ کی ایجنسیاں صدر ٹرمپ کے دور میں امریکہ کی غیر ملکی امداد میں کٹوتی کے سخت نتائج سے نمٹنے کے لیے برسرِ پیکار ہیں۔ اس کٹوٹی سے انسانی ہمدردی کے اداروں اور امدادی کارروائیوں کو نقصان پہنچا ہے۔چھے صفحات پر مشتمل "انتہائی خفیہ” قرار دی گئی دستاویز جس کا رائٹرز نے جائزہ لیا ہے، ان تجاویز” کی فہرست پر مشتمل ہے جو اقوامِ متحدہ کی درجنوں ایجنسیوں کو چار بنیادی محکموں کے تحت یکجا کر دے گی: امن و سلامتی، انسانی امور، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق۔مثلاً اس میں کہا گیا ہے کہ ایک آپشن کے تحت عالمی غذائی پروگرام، اقوامِ متحدہ کی بچوں کی ایجنسی، عالمی ادار? صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اقوامِ متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے آپریشنل پہلوؤں کو انسانی ہمدردی کے واحد ادارے میں ضم کر دیا جائے گا۔میمو میں بہت سی تجاویز ہیں: کچھ بڑی، کچھ چھوٹی اور کچھ قیاس آرائیاں اور اگر سبھی کو اپنا لیا جائے تو کئی عشروں میں یہ وسیع ترین اصلاحات کی نمائندگی کریں گی۔اس میں اقوامِ متحدہ کی ایڈز ایجنسی کو ڈبلیو ایچ او میں ضم کرنے اور اجلاسوں میں چھے مترجمین کی تعداد کم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ایک اور تجویز ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن جو اقوامِ متحدہ کا ادارہ نہیں ہے، کو اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی اداروں میں ضم کر دینے کی ہے۔میمو سے واقف ایک اہلکار نے اسے ایک نکتہ آغاز قرار دیا۔لیکن اندرونی خود تشخیصی جائزے کی زبان اس بات کی تصدیق کرتی نظر آتی ہے جو عالمی ادارے کے حامیوں اور ناقدین دونوں نے طویل عرصے سے کہا ہے: اقوامِ متحدہ کو ہموار کرنے کی ضرورت ہے۔ مشاہدات کے ایک سلسلے سے پتا چلا کہ میمو میں اوور لیپنگ مینڈیٹ”، "وسائل کا غیر مؤثر استعمال،” "تقسیم اور نقل” کا ذکر ہے اور اعلیٰ عہدوں کے مسائل نوٹ کیے گئے ہیں۔اس میں اقوامِ متحدہ کو درپیش "نظاماتی چیلنجز” کی وضاحت کی گئی ہے اور وہ مسائل جن میں اس لیے اضافہ ہوا کیونکہ جنرل اسمبلی مشنز اور پروگراموں کو مسلسل شامل کر رہی ہے۔ دستاویز میں کہا گیا، "زیادہ اور اکثر باہر نکلنے کی واضح حکمت عملیوں کے بغیر مینڈیٹ اور پیچیدگیاں نمایاں اوورلیپس، غیر مؤثر ہونے اور اخراجات میں اضافے کا باعث بنی ہیں۔یہ میمو مارچ میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی مقرر کردہ ٹاسک فورس نے تیار کیا جنہوں نے اس وقت کہا تھا کہ ادارے کو خود کو اخراجات کے لحاظ سے مؤثر ہونے کی ضرورت تھی۔طویل مدتی ساختی تبدیلیوں پر غور کرتے ہوئے ٹاسک فورس قلیل مدتی اخراجات میں کمی کی کوششوں کے علاوہ ہے۔ بعض سفارت کاروں نے امریکہ کی گہری کٹوتیوں کو روکنے میں مدد کے لیے اس کوشش کو ایک فعال قدم قرار دیا ہے۔گوٹیرس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا، "سیکرٹری جنرل کے نظرئیے پر عمل درآمد کے بارے میں سینئر حکام کی نئے خیالات تخلیق کرنے کی مشق کا نتیجے میں یہ میمو تیار کیا گیا ہے۔گوٹیرس طویل عرصے سے اقوامِ متحدہ میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ 2017 میں ٹرمپ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران سیکریٹری جنرل نے امریکی صدر کو بتایا کہ عالمی ادارہ منقسم اور بکھرے ہوئے ڈھانچے، پیچیدہ طریقہ کار، لامتناہی سرخ فیتے” کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔لیکن اب اسے اپنی 80 سالہ تاریخ کے سب سے بڑے مالی بحران کا سامنا ہے۔ اب تک اقوامِ متحدہ کا سب سے بڑا عطیہ دہندہ امریکہ کے ذمے سال کے آغاز میں پہلے ہی باقاعدہ بجٹ کے لیے لازمی ادائیگیوں میں تقریباً 1.5 بلین ڈالر اور قیامِ امن کے لیے 1.2 بلین ڈالر کے بقایا جات تھے۔جنوری میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ٹرمپ نے اپنی "سب سے پہلے امریکہ” والی خارجہ پالیسی کے طور پر غیر ملکی امداد میں اربوں ڈالر کی مزید کٹوتی کر دی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    اپریل 30, 2026
    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    اپریل 30, 2026
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist