• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 30, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا مغربی کنارے میں 100 سے زیادہ گھر مسمار کرنے کا اعلان

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 2, 2025
0 0
A A
اسرائیل کا مغربی کنارے میں 100 سے زیادہ گھر مسمار کرنے کا اعلان
Share on FacebookShare on Twitter

تل ابیب (ہ س)۔اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے طولکرم اور نور شمس پناہ گزین کیمپوں میں 100 سے زیادہ گھروں کو مسمار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس مقصد کے لیے متاثرہ گھروں کے نقشے تقسیم کر دیے گئے ہیں۔فوج کی جانب سے جاری فیصلے پر ضابطے کے مطابق دستخط، مغربی کنارے میں تعینات اسرائیلی فوج کے کمانڈر آفی بلوط نے کیے۔ اس حوالے سے کہا گیا کہ گھروں کی مسماری "خالص فوجی مقاصد کے لیے” کی جا رہی ہے۔نقشوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان گھروں کا انتخاب غالباً کیمپوں کے درمیان راستے بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ مسماری کارروائیاں 24 گھنٹوں کے اندر انجام دی جائیں گی۔طولکرم اور نور شمس کیمپوں کی عوامی کمیٹیوں، اداروں اور سماجی تنظیموں نے عالمی برادری سے فوری مداخلت اور مدد کی اپیل کی ہے۔ ااس سلسلے میں ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم آج اس غیرقانونی صہیونی فیصلے سے حیران و پریشان ہیں، جس کے تحت طولکرم کیمپ میں 58 اور نور شمس کیمپ میں 48 گھروں کو منہدم کرنے کا حکم دیا گیا ہے”۔بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ”اقوامِ متحدہ، سلامتی کونسل، اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اسرائیلی قبضے کو فوری طور پر روکیں … اور ہمارے عوام پر مغربی کنارے اور غزہ میں جاری جارحیت کے خلاف کارروائی کریں”۔ساتھ ہی زور دے کر کہا گیا ہے کہ جو کچھ ان کیمپوں میں ہو رہا ہے وہ منظم تباہی، جبری نقل مکانی، گھروں کو جلانا، گرانا اور دھماکے سے اڑانا ہے۔اسرائیلی فوج نے گذشتہ تقریباً تین ماہ سے شمالی مغربی کنارے میں فوجی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، جن کا مرکز جنین، طولکرم اور نور شمس کیمپ ہیں۔ان کارروائیوں کے نتیجے میں تقریباً 50 ہزار افراد ان علاقوں اور اردگرد کے محلوں سے بے گھر ہو چکے ہیں۔طولکرم کے گورنر عبد اللہ کمیل نے فیس بک” پر لکھا طولکرم کیمپ میں 58 عمارتوں اور نور شمس کیمپ میں 48 گھروں کو مسمار کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، اور رہائشیوں کو صرف گھر کا سامان نکالنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ہم ایک بار پھر عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ ان مسلسل انہدامی کارروائیوں کو رکوانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے”۔فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین اور طولکرم کیمپوں میں گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ادھر فلسطینی وزارت صحت نے جمعرات کے روز بتایا کہ اسرائیلی فوج نے نابلس کے علاقے بیتا میں ایک 29 سالہ فلسطینی نوجوان علاء شوکت خضیر کو شہید کر دیا۔فلسطینی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے بیتا پر دھاوا بولا اور شدید فائرنگ کی، جس سے جھڑپیں شروع ہو گئیں۔اسرائیلی فوج نے خضیر کی شہادت کے بارے میں تا حال کوئی بیان جاری نہیں کیا، حالاں کہ ایک دن قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ بیتا کے قریب ایک بم دھماکے میں ان کا ایک فوجی شدید زخمی ہوا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    اپریل 30, 2026
    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    اپریل 30, 2026
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist