• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 30, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے غزہ میں جارحیت بڑھانے کیلئے ہزاروں ریزرو فوجی مزید طلب کر لیے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 4, 2025
0 0
A A
اسرائیل نے غزہ میں جارحیت بڑھانے کیلئے ہزاروں ریزرو فوجی مزید طلب کر لیے
Share on FacebookShare on Twitter

تل ابیب (ہ س)۔عالمی ادراوں اورمسلم دنیا کے تمام تر بیانات کے باوجود اسرائیل نے غزہ میں اپنی جنگی جارحیت کو نہ صرف جاری رکھا ہے بلکہ اسے مزید تیز کر رہا ہے۔ ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کے اعلیٰ حکام نے مزید ہزاروں ریزرو فوجی غزہ طلب کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق مزید ہزاروں فوجیوں کو بلانے کی ضرورت غزہ پر کنٹرول کرنے کی ایک اور کوشش کے سلسلے میں ہے۔ تاکہ ڈیڑھ سال سے جاری اس غزہ جنگ کو اسرائیلی اپنی کامیابی بنانے کی کوئی صورت پیدا کرسکے۔کئی اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹس نے اطلاع دی ہے کہ یہ نئے ریزرو فوجی بعض علاقوں میں پہلے سے موجود تھک چکے فوجیوں کو تبدیل کرنے کے لیے بلائے گئے ہیں۔ اس لیے انہیں غزہ بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔تاہم کسی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اس امر کو رپورٹ نہیں کیا ہے کہ وزیر اعظم کے نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کی وجہ سے شین بیت اور فوج کے کچھ اہلکاروں میں پائی جانے والی ناراضگی بھی اس تبدیلی کا باعث ہو سکتی ہے۔دوسری جانب ایک اسرائیلی براڈ کاسٹر نے یہ اطلاع دی ہے کہ پیش آمدہ صورت حال کے پیش نظر اتوار کے روز اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں غزہ کی موجودہ صورت حال اور چیلنجوں کے پیش نظر فوجی نفری میں اضافے کی منظوری دی جائے گی۔یاد رپے اس سے قبل اسرائیل نے غزہ کے لیے ماہ مارچ میں بڑی نفری کو نئے سرے سے تعینات اور تبدیل کیا تھا۔ تاکہ ایک جانب غزہ میں خوراک اور پانی جانے سے روکنے کے لیے کی گئی ناکہ بندی کو مستحکم کیا جائے اور اہل غزہ کو انخلا پر مجبور کیا جائے اور دوسری جانب 18 مارچ سے نئی جنگی جارحیت کے لیے ہزاروں نئے فوجی دستیاب کیے جائیں۔اسرائیلی وزیر اعظم جنہیں ان کے دائیں بازو کے اتحادی مزید جارحیت کے لیے مجبور کرتے ہیں وہیں ان کی مسلسل جنگی جارحیت جاری رکھنے پر عوام میں قبولیت مسلسل کم ہو رہی ہے۔ ان پر یہ الزام بھی عاید کیا جارہا ہے کہ وہ جنگ کو اپنی سیاسی ضروتوں اور بچاؤ کے لیے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس مسلسل ناکہ بندی اور جنگی جارحیت کو روکنے کے لیے مسلم دنیا کے حکمرانوں نے بھی کئی بیانات داغے ہیں۔حماس نے ہفتے کے روز ایک روسی قیدی کی فوٹیج جاری کی ہے جسے زخمی حالت میں دکھایا گیا ہے۔ حماس کی طرف سے مسلسل کہا جارہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بمباری سے اسرائیلی قیدیوں کی جانیں بھی بھی خطرے میں ہیں۔ تاہم نیتن یاہو بمباری دباؤ بڑھانے کی پالیسی کے طور پر جاری رکھنے پر مصر ہیں۔جس بمباری کے دوران اسرائیلی قیدی زخمی ہوا اسی کے دوران 11 فلسطینی تین ننھے بچوں سمیت زخمی ہوئے تھے۔ چھوٹے تینوں بچے بعد ازاں شہید ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ سے اب تک 2396 فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے قتل کیا ہے جبکہ جنگ کے دوران مجموعی طور پر 52495 فلسطینی قتل کیے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    اپریل 30, 2026
    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    اپریل 30, 2026
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist