
پٹنہ سیٹی4 مئی ( ذوالقرنین) گزشتہ 3 مئی کو دیدار گنج تھانہ کو اطلاع ملی کہ نظام پور باغیچہ میں کچھ لوگ چوری لوٹ کی موٹر سائیکلیں خرید فروخت کر رہے ہیں ۔تھانہ صدر نے فوری طور پر علاقے کو گھیرابندی کر تے ہوئے 06 افراد کو گرفتار کیا ۔ان کے پاس سے 03 چوری لوٹ کی موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں ۔اس کے بعد پوچھ تاچھ کے دوران اور مزید چوری کی موٹرسائیکلوں بر آمد کی امکان ہونے پر سب ڈویژنل پولیس آفیسر فتوحہ01کی قیادت میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس میں دیدار گنج تھانہ کے انسپیکٹر ندی تھانہ کے انسپیکٹر فتوحہ تھانہ کے انسپیکٹراوردیگر اہلکار فورسز نے شمولیت اختیار کی مذکورہ ٹیم نے مسلسل چھاپے مارے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 18 چوری اور لوٹ کی موٹر سائیکل دیارہ (رستم پور، ویشالی) سے برآمد کیا گیا ساتھ ہی گرفتار شخص کے نشاندہی کی بنیاد پر اس کے گینگ کے ایک اور رکن کو مالسلامی تھانہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزم کا نام اور پتہ 1راہل مہتو عرف کلو (20 سال) والد بیدناتھ مہتوساکن فتح جنگ پور تھاندی ضلع پٹنہ2 روشن کمار (19 سال) والدننہاک رائے ساکن فتح جنگ پور تھانہ ندی ضلع پٹنہ3 شمبھو کمار (19 سال) والد مرحوم کرشنا رائے ساکن فتحجنگ پور تھانہ ندی ضلع پٹنہ4 پنٹو کمار (30 سال)والد ونود رائے ساکن تھانہ دیدار گنج ضلع پٹنہ 5رنجن کمار (19 سال) والد راجو رائے ساکن سوکمار پورتھانہ رستگ پور ضلع ویشالی6 چندن کمار (24 سال) والد جیت رائے ساکن سوکمار پور تھانہ رستگ پور ضلع ویشالی7جتیندر عرف موچھو (21 سال) والد راجونشی رائے ساکن نیر پور نوبھاروا، تھانہ مالسلامی ضلع پٹنہ۔











