• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 30, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوج کا غزہ میں کارروائیوں کو توسیع دینے کا حکم

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 5, 2025
0 0
A A
اسرائیلی فوج کا غزہ میں کارروائیوں کو توسیع دینے کا حکم
Share on FacebookShare on Twitter

تل ابیب (ہ س)۔وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی جانب سے اتوار کے روز ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کے بعد کہ وہ غزہ کی پٹی میں حماس کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اسرائیلی فوج نے ایک نیا حکم جاری کردیا۔اسرائیلی فوج نے اپنی ریزرو فورسز کو فلسطینی علاقے میں کارروائیوں کو وسیع کرنے کا حکم دے دیا۔ 18 مارچ کو جنگ کی بحالی کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں۔چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے یرغمالیوں کی واپسی اور حماس کو شکست دینے کے مقصد کے تحت غزہ میں کارروائی کو تیز اور وسیع کرنے اور دباؤ بڑھانے کے لیے دسیوں ہزار ریزرو اہلکاروں کی بھرتی کی تصدیق کی ہے۔ ایال زامیر نے کہا ہے کہ ہم دیگر علاقوں میں بھی کارروائی کریں گے اور حماس کے تمام زمینی اور زیر زمین ڈھانچے کو تباہ کر دیں گے۔اس سے قبل اتوار کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے زور دیا تھا کہ صرف فوجی دباؤ ہی کارگر ثابت ہوتا ہے۔ حماس کا خاتمہ ہی یرغمالیوں کی رہائی کا باعث بنے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا مقصد ہمیشہ سے یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کا خاتمہ رہا ہے۔واضح رہے حماس نے گزشتہ 17 اپریل کو ایک اسرائیلی تجویز کو مسترد کر دیا تھا جس میں 10 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 45 دن کی جنگ بندی کا کہا گیا تھا۔ اس کے برعکس حماس نے ایک جامع معاہدے کا مطالبہ کیا تھا جس میں جنگ کا مکمل خاتمہ اور غزہ سے اسرائیلی انخلا شامل ہو اور اس بنا پر تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا جائے گا۔دوسری جانب اسرائیل نے تمام یرغمالیوں کی واپسی، حماس اور دیگر فلسطینی دھڑوں کے ہتھیار ڈالنے پر زور دیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ بدلے میں جنگ کے مکمل خاتمے یا مکمل انخلا کے بجائے صرف جنگ بندی کی جائے گی۔اسرائیل نے جنوری 2025 میں طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 18 مارچ کو غزہ پر اپنی کارروائی دوبارہ شروع کر دی تھی۔ اسرائیل اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ غزہ کی پٹی میں باقی یرغمالیوں کی رہائی تک حماس پر دباؤ جاری رکھے گا۔ اسرائیلی فوج کے اندازوں کے مطابق اب بھی 58 قیدی غزہ میں قید ہیں جن میں سے 34 ہلاک ہو چکے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    اپریل 30, 2026
    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    اپریل 30, 2026
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist