• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 2, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

نشہ ایک انسان کو نہیں بلکہ خاندان، سماج،شہر اور ملک کو تباہ کر دیتا ہے: قاضی شہر

جمعیۃ علماء شہر کانپورکے زیراہتمام بکرمنڈی ڈھال و اخلاق نگر گنگا پارمیں نشہ کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 22, 2022
0 0
A A
نشہ ایک انسان کو نہیں بلکہ خاندان، سماج،شہر اور ملک کو تباہ کر دیتا ہے: قاضی شہر
Share on FacebookShare on Twitter

کانپور:۔ جمعیۃ علماء شہر کانپور کے زیر اہتمام شہری صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں کی سرپرستی و ریاستی مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی کی نگرانی میں چلائی جا رہی ’نشہ مکت شہر، نشہ مکت سماج‘ مہم کے تحت بکرمنڈی ڈھال و اخلاق نگر گنگا پارمیں نشہ کے خلاف ریلیاں نکال کرلوگوں کو بیدار کیا گیا۔ریلی میں قاضی شہر کانپور حافظ و قاری معمور احمد جامعی بطور خاص موجود رہے۔
ریلی کے اختتام پر قاضیٔ شہر کانپور حافظ و قاری معمور احمد جامعی نے کہا کہ نشہ ایک انسان کو نہیں بلکہ خاندان، سماج، شہر اور ملک سب تباہ کردیتا ہے۔ شہری جمعیۃ علماء کی نشہ مخالف مہم بلاتفریق تمام طبقات کی یکساں ضرورت ہے، اس میں سبھی کو اپنی شرکت اور تعاون درج کرانا چاہئے۔
جمعیۃ علماء شہر کانپور کے نائب صدر مولانا محمد اکرم جامعی نے کہا کہ نشہ ایک ایسی برائی ہے جو پوری انسانیت کیلئے نقصاندہ ہے۔ وہ نوجوان جو مستقبل میں ملک و ملت کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں، وہ غفلت، لاپروائی، بے اعتدالی اور کم علمی سے منشیات کا استعمال کرتے ہیں، جس سے ان کی صحت بھی خراب ہوتی ہے، اہل خانہ پریشان ہوتے ہیں اور ان کا خاندان بھی برباد ہوتا ہے۔ یہ ایسی برائی ہے جس سے انسان کے اندر خود غرضی پیدا ہوتی ہے، ایسے شخص کو نہ اپنی، نہ اپنے اہل خانہ اور بچوں کی اور نہ ہی ملک و شہر کی پرواہ ہوتی ہے، وہ صرف نشے میں دھت ہو کر پڑے رہتے ہیں۔ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے گھروں میں مارپیٹ اور خاندانوں کے ٹوٹنے تک کی نوبت آ جاتی ہے۔ ہماری تنظیم جمعیۃ علماء کے احباب آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ شراب اور اس کے جیسی بہت سی بری چیزوں سے خود بھی دور رہیں اور اپنے محلے کو، اپنے اہل خانہ اپنے شہر اور ملک کو بھی اس سے بچانے کی کوشش کریں۔ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی صحت کی فکر کریں۔
روزنامہ انوارِ قوم کے مدیر اور شہری جمعیۃ کے سکریٹری زبیر احمد فاروقی نے کہا کہ جمعیۃ علماء نے ہمیشہ سماج سے برائیوں کو دور کرکے اس کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے اپنی کوششیں کی ہیں، نشہ مخالف ریلی جمعیۃ کی ان تحسین آمیز اقدامات میں سے ایک ہے جو وہ سماج کی معماری کیلئے کرتی رہی ہے۔
مجلس منتظمہ کے رکن مولانا فریدالدین قاسمی نے کہا کہ نشہ کے سبب دیگر کئی سماجی برائیاں پیدا ہوتی ہیں، اس لئے کئی مقامات پر منشیات اور شراب کو برائیوں کی جڑ بھی کہا گیا ہے۔ ہم اپنا، اپنے گھر والوں اور متعلقین میں جائزہ لیں، اگر کوئی بھی منشیات کا استعمال کرتا ہے تو ہمارا دینی ایمانی فریضہ ہے کہ ہم اپنی استطاعت کے مطابق اس کو برائیوں سے روکنے کی کوشش کریں۔
ریلی میں شامل لوگوں کے ہاتھوں میں نشہ کے خلاف نعرے لکھی تختیوں کے ساتھ ترنگا اور جمعیۃ علماء کا پرچم تھا۔ اس موقع پر ریلی میں مولانا محمد شفیع مظاہری، مولانا نورالدین احمد قاسمی، ولانا قناعت اللہ مظاہری،مولانا محمد اسلام قاسمی، مولانا محمد اسلام قاسمی، مولانا مراد علی قاسمی، مولانا محمد کوثر جامعی، مولانا محمد عثمان قاسمی، حافظ محمد افروز، مولانا ثناء اللہ مظاہری، مولانا بیت اللہ ثاقبی،حافظ عبیداللہ کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی عوام موجود رہے۔
نشہ مخالف ریلی پریم نگر چمن گنج میں آج
کانپور:۔ جمعیۃ علماء شہر کانپور کے زیر اہتمام چلائے جا رہے نشہ مخالف مہم کے تحت آج مورخہ26جمادی الاولیٰ 1444ھ مطابق 22دسمبر2022 بروزجمعرات شام 4؍بجے پریم نگرگردوارہ چوراہے سے پریم نگر چوراہے تک نشہ مخالف ریلیاں جمعیۃ علماء شہر کانپور کے صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں کی قیادت میں نکالی جائیں گی۔ ریلی کے ذمہ داران مفتی رضاء اللہ مظاہری، قاری محمد اسحاق نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے علاقہ کے تمام لوگوں سے شرکت کی درخواست کی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران کا جوابی وار: تل ابیب میں 40 عمارتیں تباہ، سینکڑوں اسرائیلی شہری بے گھر

    ایران کا جوابی وار: تل ابیب میں 40 عمارتیں تباہ، سینکڑوں اسرائیلی شہری بے گھر

    مارچ 2, 2026
    ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان

    ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان

    مارچ 2, 2026
    ایران پر حملہ اور خود مختار رہنما کا قتل ناقابلِ قبول قرار

    ایران پر حملہ اور خود مختار رہنما کا قتل ناقابلِ قبول قرار

    مارچ 2, 2026
    ایران پر حملے کے خلاف کراچی میں شدید احتجاج

    ایران پر حملے کے خلاف کراچی میں شدید احتجاج

    مارچ 2, 2026
    ایران کا جوابی وار: تل ابیب میں 40 عمارتیں تباہ، سینکڑوں اسرائیلی شہری بے گھر

    ایران کا جوابی وار: تل ابیب میں 40 عمارتیں تباہ، سینکڑوں اسرائیلی شہری بے گھر

    مارچ 2, 2026
    ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان

    ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان

    مارچ 2, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist