
پٹنہ سیٹی 8 مئی ( ذوالقرنین) جن سنگھرش مورچہ کے زیراہتمام بانکی پور بس اسٹینڈ کو ہٹانے کے خلاف میں بانکی پور بس اسٹینڈ کے گیٹ پر احتجاج دھرنا مظاہرہ کیا گیا مظاہروں کے ذریعے جن سنگھرش مورچہ کے صدر اور سابق کونسلر پردیپ مہتا نے کہا کہ حکومت اسمارٹ سٹی کے نام پر یا پھر ٹریفک جام کے بہانے پٹنہ کا دل گاندھی میدان کے قریب بانکی پور بس اسٹینڈ کو ہٹا کر فائیو اسٹار ہوٹل یا مال بنا ئے کا مخالفت کرتا ہوں اور مسٹر مہتا نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت نے اپنے دور میں زمین نہیں خریدی بس اسٹینڈ نہ بنائیں اس زمین کو ریاستی حکومت کس بنیاد پر وی ائی پی موڑ پر سرمایہ داروں کے ہاتھوں فروخت کر سکتی ہے حکومت کا یہ فیصلہ سراسر عوام دشمن ہے مکمل طور پر فلاحی ریاست کے تصور پر مبنی ہے دھرنے کے مظاہرے میںسی پی آئی کے ڈسٹرکٹ ایس وشواجیت کمار نے کہا کہ باقی بس اسٹینڈاسے ہٹا کر فائیو اسٹار ہوٹل یا مال بنا نے کا جو فیصلہ لیا ہے اس فیصلہ سے عام لوگوں کاروباریوں اور سیاسی جماعتوں میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے چونکہ بانکی پور بس اسٹینڈ شہر کے درمیان میں رہنے کی وجہ سے دور دراز سے مسافر رات کے وقت بس اسٹنیڈ پر اتر کر پٹنہ جنکشنPMCH اور پورب میں پٹنہ سیٹی اور پچھم میں دیگہا آرام سے اپنے گھر تک بحفاظت پہنچ جاتے ہیں اس موقع پر دھرنے کے مظاہرے میں نمایاں شرکاء کامریڈ دیورتن پرساد سی پی لیڈر کانگریس لیڈر سوجیت کمار کیسرا سی پی آئی (ایم) امود کمار سابق کونسلر و آر جے ڈی لیڈر بلرام چودھری شگوفتہ رشید کرشنا دیوی غلام سرور آزاد منوج چندرونشی سمبھو شرن پرسا د سنجے چٹرجی شکنتلا پرجاپتی منگل پاسوان اُودے رائے انیل راجک راجکمار مہتا سنگیتا کماری جتیندر سنگھ محمد شکور وصی احمد ماہر تعلیم انکور سشیل جھا سمیت سینکڑوں لوگ شامل تھے،











