• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اکتوبر 16, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

پاکستانی کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا نجم سیٹھی کا اشارہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 22, 2022
0 0
A A
پاکستانی کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا نجم سیٹھی کا اشارہ
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی تشکیل کردہ کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بورڈ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے لئے قومی ٹیم کا اعلان نہ کیا گیا ہوتا تو موجودہ ٹیم میں رد و بدل پر غور کیا جا سکتا تھا۔لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پاک ہند کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچز کی بحالی کے حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، اس طرح کے اسٹریٹیجک ایشوز پر پی سی بی کمیٹی میں تبادلہ خیال کیا جائے گا، ابھی تو مجھے یہ بھی نہیں پتہ کہ یہاں اس حوالے سے کیا فیصلے ہوچکے ہیں اور وہ فیصلے کتنی سوچ بچار اور گہرائی کے ساتھ کیے گئے ہیں، ان فیصلوں کے پیچھے کیا سوچ تھی۔انہوں نے کہا کہ بہت سے بیان میں نے پڑھے ہیں لیکن بہتر یہ ہی ہوگا کہ ہم ان کا از سر نو جائزہ لیں کہ کیا پیغام آگے دینا ہے اور جہاں بھارت کے ساتھ معاملات کی بات آتی ہے تو ظاہر ہے کہ حکومت سے بھی رائے لینی پڑتی ہے اور وہیں سے رہنمائی ملتی ہے ۔مسٹر نجم سیٹھی نے کہا کہ 4 ماہ کے اندر اندر کرکٹ کے پرانے نظام کو بحال کردیں گے ، انہوں نے کہا ہمارا کسی کے ساتھ کوئی تنازع نہیں، ہماری طرف سے رمیز راجہ سے کوئی لڑائی نہیں ہے ، میں اس پر یقین نہیں کرتا، جب عمران خان کی حکومت آئی تو میں خود استعفیٰ دے کر چلا گیا تھا، جب عمران خان کی حکومت آئی تو میں نے خود استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ بطور پیٹرن انچیف ان کا حق ہے کہ وہ نیا سربراہ پی سی بی تعینات کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو پھر بحال کرنا اولین ترجیح ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم پشاور میں بھی میچز کرائیں گے ، پشاور کرکٹ گراؤنڈ کوئی ریڈ فلیگ نہیں ہے ، مجھے یاد ہے کہ جب ہم نے ملک میں عالمی کرکٹ بحال کی تو کہا گیا تھا کہ ہم کراچی میں نہیں بلکہ صرف لاہور، ملتان میں ہی میچز کرائیں گے لیکن میں نے کہا کہا تھا کہ جیسے ہی عالمی کرکٹ بحال ہوگی ہم کراچی میں میجز کرائیں گے اور جب ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آئی تو ہم نے تینوں وہاں میچز کرائے ۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں کرکٹ اسٹڈیم تیار ہو رہا ہے ، میری بات ہوئی ہے کہ 6 ماہ میں گراؤنڈ تیار ہوجائے گا اور میں یقین دلاتا ہوں کہ جیسے ہی گراؤنڈ تیار ہوجائے گا ہم وہاں کرکٹ کھیلیں گے ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ہمارے کرکٹ نظام اور اس آرڈیننس میں جس کے تحت پی سی بی آپریٹ کرتا ہے اس میں پیٹرن انچیف جو کہ وزیراعظم ہوتا ہے اس کے بہت زیادہ اختیارات ہیں تو اگر کوئی نئی حکومت آتی ہے تو اس کا سربراہ اپنے اختیارات استعمال کرے گا، اس لیے اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ جو نظام ہم بحال کرنے جا رہے ہیں، پھر اس کو ختم نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ البتہ کارکردگی بہت اہم ہوتی ہے ،اگر کارکردگی اچھی نہ ہو تو لوگوں کو موقع مل جاتا ہے یہ کہنے کا کہ تبدیل کریں، تبدیلی لائیں، کارکردگی اچھی تو پھر تبدیلی کا جواز بنتا نہیں ہے ، ہمارا خیال ہے کہ ہماری کارکردگی اچھی تھی، ہمارے زمانے میں بہت کچھ ہوا، بہت لمبی لسٹ ہے کہ ہمارے 5 سالہ دور میں کیا کیا ہوا۔انہوں نے کہا کہ جب نئی حکومت آئی تو مجھے ‘اعلیٰ سطح’ پر یہ کہا گیا کہ آپ بطور چیئرمین کام جاری رکھیں، آپ نے نہیں جانا، ہماری بات ہوگئی ہے اور آپ کو نہیں ہلایا جائے گا لیکن میں نے دیکھا کہ یہ مناسب نہیں ہے پیٹرن کا حق ہے کہ وہ جس کو چاہے لائے اور اپنے ویژن کا اطلاق کرنے کی کوشش کرے اور ہمارا خیال تھا کہ عمران خان کا ویژن کرکٹ میں بہتر لائے ، اس لیے میں راستے میں کھڑا نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تو ڈٹ جاتا، لڑتا، عدالتوں میں جاتا، سفارشیں کراتا جیسا کہ ماضی میں ہمارے ملک میں ہوتا رہا ہے ، میں نے کہا نہیں اس کی ضرورت نہیں ہے ، عزت کے ساتھ گھر چلے جانا چاہیے اور ان کو موقع دیا، ان کو 4 سال کا موقع ملا اور آپ جانتے ہیں کہ کیا ہوا اور کیا نہیں ہوا، میں ان باتوں میں نہیں جاؤں گا، ہم آگے دیکھیں گے کہ ہم پاکستان اور اس کی کرکٹ کے لیے کیا کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے مختلف آرا سامنے آئیں، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ تبدیلی کرنی چاہیے اور کچھ کا کہنا ہے کہ اس موقع پر تبدیلیاں کرنا مناسب نہیں ہوگا، اگر نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز کے لے قومی ٹیم کا اعلان نہ کیا گیا ہوتا تو موجودہ ٹیم میں رد و بدل پر غور کیا جا سکتا تھا لیکن اب جبکہ قومی اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے تو اب اس میں تبدیلی نہیں کی جائے گی۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہمیں آنے والے دنوں میں بہت کام کرنا ہے اور کچھ کیے گئے کاموں کو ختم کرنا ہے ۔اس سے قبل اپنے بطور چیئرمین تقرر کے بعد اپنے ایک بیان میں نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ رمیز راجہ کی سربراہی میں چلنے والا کرکٹ کا نظام اب نہیں رہا، پی سی بی کا 2014 کا آئین بحال کردیا گیا۔اپنے ٹوئٹ میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی فرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی کے لیے بھر پور محنت کرے گی، اس نظام کی بحالی سے بے روز گار ہونے والے ہزاروں کرکٹرز کو دوبارہ روزگار ملے گا، کرکٹ سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist