• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جون 1, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

غزہ میں امداد کی ترسیل کیلئے ’نئے ادارے‘ کے قیام پر اتفاق جلد متوقع

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 9, 2025
0 0
A A
غزہ میں امداد کی ترسیل کیلئے ’نئے ادارے‘ کے قیام پر اتفاق جلد متوقع
Share on FacebookShare on Twitter

غزہ (ہ س)۔غزہ میں امداد کی ترسیل پر اسرائیلی ناکہ بندی کے جاری رہنے کے درمیان عالمی ادارہ برائے خوراک کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور نوبل امن انعام یافتہ ڈیوڈ بیزلی نے امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ، اسرائیلی حکومت اور دیگر اہم فریقوں کے ساتھ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن” (جی ایچ ایف) کے نئے سربراہ کے طور پر اپنی تقرری اور اس ادارے کو غزہ کی پٹی میں امداد پہنچانے کا کام سونپنے کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ یہ اطلاع جمعرات کو "ایکسیوس” ویب سائٹ کے دو باخبر ذرائع نے دی۔بیزلی کے ایک قریبی ذریعے نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے زیرِ تعمیر ادارے کی کارروائیوں کی قیادت کرنے کی شرط کے طور پر فلسطینی علاقے میں فوری طور پر امداد کی دوبارہ ترسیل پر گفت و شنید کی ہے۔ویب سائٹ "ایکسیوس” نے یہ بھی بتایا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور ادارے کے نمائندے غزہ میں فلسطینیوں کو حماس کے کنٹرول کے بغیر انسانی امداد کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کے طریقہ کار پر ایک معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ دوسری جانب غزہ میں کام کرنے والی اقوام متحدہ اور دیگر امدادی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ وہ نئے ادارے کے منصوبے کے ساتھ تعاون نہیں کریں گی کیونکہ ان کے خیال میں یہ بنیادی انسانی اصولوں کے منافی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ اس طریقہ کار کے لیے مختلف ممالک پر عطیات دینے اور اقوام متحدہ پر اس کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایلچی سٹیو وٹکوف نے بدھ کو سلامتی کونسل کے ارکان کو اس منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی تھی۔ امریکی سفارت کاروں نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ارکان کو بھی اس منصوبے سے آگاہ کیا ہے۔اسی طرح جی ایچ ایف کی منصوبہ بندی میں شامل ایک ذریعے نے بتایا کہ یہ ادارہ ایک آزاد ادارہ ہے جس کی قیادت عام شہری کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد اقوام متحدہ اور روایتی امدادی تنظیموں کے کام کی تکمیل کرنا ہے نا کہ ان کی جگہ لینا۔ ذریے نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ یقینی بنانے میں مدد کرنا ہے کہ ضرورت مندوں تک محفوظ، موثر اور بڑے پیمانے پر امداد پہنچ جائے۔یاد رہے جنوبی کیرولائنا کے سابق گورنر بیزلی کو ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں عالمی ادارہ برائے خوراک کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا اور وہ دسمبر 2023 تک اس عہدے پر فائز رہے تھے۔ انہیں انسانی حلقوں اور اقوام متحدہ کے نظام میں بھی بہت احترام حاصل ہے۔ دسمبر 2020 میں انہیں اس اقوام متحدہ کی ایجنسی کی جانب سے نوبل امن انعام ملا جس کی وہ سربراہی کر رہے تھے۔ "ایکسیوس” کے مطابق جی ایچ ایف کی قیادت بیزلی کے سپرد کرنے سے اسے بڑی ساکھ ملے گی اور یہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی امدادی تنظیموں کو اس نئے ادارے کے ساتھ کام کرنے پر قائل کر سکتی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    جے پی سینانی تحریک کاروں نے اپنے 5 نکاتی مطالبہ کا میمورنڈم پٹنہ کی میئر اور ڈویژنل آفیسر کو پیش کیا

    جون 1, 2025

    ادارہ تحقیقات عربی و فارسی کے زیر اہتمام علمی، ادبی تحقیقی مجلہ کے خصوصی نمبرکا اجرا

    جون 1, 2025

    پارس اسپتال میں یوم تمباکو نوشی پر بیداری پروگرام کا انعقاد

    جون 1, 2025

    عالمی یوم تمباکو نوشی کے موقع پربیداری ریلی نکالی گئی

    جون 1, 2025

    جے پی سینانی تحریک کاروں نے اپنے 5 نکاتی مطالبہ کا میمورنڈم پٹنہ کی میئر اور ڈویژنل آفیسر کو پیش کیا

    جون 1, 2025

    ادارہ تحقیقات عربی و فارسی کے زیر اہتمام علمی، ادبی تحقیقی مجلہ کے خصوصی نمبرکا اجرا

    جون 1, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist