پٹنہ، 11 مئی، 2025:- وزیر اعلی جناب نتیش کمار نے سابق وزیر رامانند پرساد سنگھ کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ رامانند پرساد سنگھ ایک مشہور سیاستداں اور سماجی کارکن تھے۔ وہ کھگڑیا ضلع کے پربتہ اسمبلی حلقہ سے 5 مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور وہ اپنے حلقے میں لوگوں کے درمیان بہت سرگرم رہتے تھے۔ ریاستی حکومت میں وزیر رہتے ہوئے انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں نبھا یا۔ ان کے انتقال سے سیاسی اور سماجی حلقوں میں ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔وزیر اعلی آنجہانی رامانند پرساد سنگھ کے بیٹے رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجیو کمار سے ٹیلیفون پر بات کرکے انہیں صبر کی تلقین کی۔وزیر اعلی نے ان کی روح کی تسکین اور اہل خانہ و متعلقین کو صدمہ کی اس گھڑی میں صبر کی قوت دینے کی دعا کی ہے۔











